عمران خان کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے خلاف مظاہروں کا اعلان
عمران خان کا پشاور میں اراکین صوبائی اسمبلی، سابقہ ایم این ایز اور پی ٹی آئی تنظیموں کے نمائندوں سے خطاب
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلی گلی،محلے محلے قوم کو تیار کرناہے غیر ملکی سازش کو ناکام بنانا ہے، شہبازشریف،نوازشریف اور آصف زرداری کرپٹ ترین سیاستدان ہیں کے بیرون ممالک محلات ہیں اوریہ تمام ضمانت پر ہیں۔
پشاور میں خطاب کرتےہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ ہم قوم پر مسلط کردہ امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرتےہیں ساری قوم منظم ہوکر امپورٹڈ حکومت کے خلاف آواز اٹھائے ، پوری قوم نے مل کر اس مافیا کا مقابلہ کرنا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم ایک آزاد ملک ہیں ہم سوائے اللہ کے علاوہ کسی کے آگے نہیں جھکیں گے، یہ حقیقی آزادی کی تحریک ہے۔ہم کو آگے بڑھ کر چوروں کا راستہ روکنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کی عوامی رابطہ مہم کا دباؤ، مریم نواز آج سے لاہور کی سڑکوں پر نکلیں گی
عمران خان کو بھٹو اور بے نظیر بھٹو بننا ہے تو مقتل آنا پڑے گا، خورشید شاہ
سابق وزیراعظم نے کہاکہ سب سے کم کرنٹ اکاونٹ خسارہ ہمارے دور میں تھا کورونا سے نمٹنے پر دنیا بھر میں پاکستان کی حکمت عملی کی تعریف ہوتی رہی ہم نے ملک کو معاشی طور پر پیروں پر کھڑ ا کیا لیکن یہ نواز، شہباز اور آصف زرداری صرف ملک لوٹنے آتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ شہباز شریف پر 16 ارب روپے کا کیس ہے، جس ایف آئی اے نے ان کے خلاف تحقیقات کرنا ہیں اس میں انھوں نے اپنے لوگوں کو بٹھا دیاہے تو ان کے خلاف کارروائی کون کرے گا۔شہباز شریف سمیت یہ سب اپنے کیسز ختم کریں گے انہیں سازش کے تحت حکومت میں لایا گیا۔
عمران خان نے اداروں میں سیاسی اثرورسوخ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اب یہ سارے ادارے تباہ کریں گے یہ ساری سازش اس وقت ہوئی جب امریکہ نے عمران خان کو ہٹانے کا فیصلہ کیا جن ممالک کے ادارے تباہ ہو رہے ہوتے ہیں، وہ غریب ملک ہوجاتے ہیں ایک سازش اور دوسرا ان چوروں کی وجہ سے ہمارا مستقبل خطرے میں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مظاہرے کرنے ہےہم نے پہلے کہا تھا کہ تینوں بڑی جماعتوں کی فارن فنڈنگ دیکھیں وقت آگیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دے ہماری پارٹی ملک بھر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مظاہرے کرے گی۔









