مسجد نبویﷺ کی بے حرمتی پر اقلیتیں بھی رنجیدہ

آج یہ سب کچھ دیکھ کر دل بہت افسردہ ہوا ہے، اللہ سب کو ہدایت دے، کپل دیو:پاکستانی سیاست میں ایک دوسرے پر اتنا گند کبھی نہیں اچھاگیا ہوگا،دیپک پروانی

مسجد نبوی ﷺ میں گزشتہ رات پیش آئے افسوسناک واقعے نے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیرمسلموں کوبھی رنجیدہ کردیا۔

ہندو اور عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والی سماجی شخصیات نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کارکن مسجد نبویﷺ کے آداب بھلابیٹھے،حکومتی وزرا کیخلاف نعرے

طارق جمیل، محمد یوسف اور آفریدی کی مسجد نبوی کی بے حرمتی کی مذمت

سول سروس سے وابستہ سماجی رہنما کپل دیو نے مسجد نبوی میں پیش آئے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  بحیثیت ایک ہندو ہم نے اپنے مسلمان بھائیوں کے عقیدہ آخرت ،نبی پاک ﷺاور ان کی مقدس عبادت گاہوں کا ہمیشہ دل سے احترام کیا ہے اور ہمیشہ اپنی سیاسی سوچ اور نظریات سے بہت بہت دور رکھا ہے۔ مگر آج یہ سب کچھ دیکھ کر دل بہت افسردہ ہوا ہے۔ اللہ سب کو ہدایت دے۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ  نا مسجد نبوی کے تقدس کا احترام نا آئین پاکستان کا احترام نا سیاسی مخالف نظریات کا احترام کیا بدتمیز نسل بنا دی ہے اپنی کرسی کے چکر میں۔ بس اللہ ہی ہدایت دے۔

 معروف فیشن ڈیزائنر دیپ پروانی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  پاکستانی سیاست میں ایک دوسرے پر اتنا گند کبھی نہیں اچھالا گیا ہوگا ۔

کیتھی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ مسیحی ہوتے ہوئے مجھے یہ سب ویڈیوز دیکھ کر انتہائی افسوس ہو رہا ہے کہ عمران خان نے کس طرح کا گروہ تیار کر لیا ہے جسے یہ پتہ نہیں کہ کہاں سیاسی نعرے نہیں لگانے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یقین مانیں میری آنکھوں میں آنسو آگئے ہیں کہ یہ سب نہیں ہونا چاہیے تھا۔

متعلقہ تحاریر