بابر اعظم ایک ہی دن میں آئی سی سی کے 2 بڑے اعزازات لے اڑے

آئی سی سی نے کپتان بابر اعظم کو سر گار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 کی ٹرافی سے نواز دیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان ون ڈے پلیئر آف دی ایئر 2022 بھی قرار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ایک دن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے بڑے اعزازات اپنے نام کرکے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیدیا۔

آئی سی سی نے بابراعظم کو ون ڈےکرکٹر آف دی ایئر2022 کے ایوارڈ سے نوازنے کے بعد سر گارفیلڈسوبرزکرکٹر آف دی ایئر 2022کے ایوارڈ سے بھی نوازدیا۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر، ٹیسٹ ٹیم میں بھی جگہ بنالی

”سب ستارے ہمارے“ پی ایس ایل 8 کا سلوگن اور لوگو جاری

 بابراعظم سر گار فیلڈ سوبرٹرافی جیتنے والے دوسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔اس سے قبل یہ ایوارڈ 2021 میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نام کیا تھا۔

آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بابر اعظم کیلیے سر گارفیلڈسوبرز ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے لکھاکہ”بابر اعظم کے لیے دہری خوشی  ،آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر نامزد ہونے کے بعد  پاکستانی اسٹار نے آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر کے لیے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی جیت لی“۔

اس سے قبل آئی سی سی نے کپتان بابراعظم کو 2022 میں 9 ون ڈے میچز میں 84.87 کی اوسط اور 3 سنچریز کی مدد سے 679رنز اسکور کرنے پر ون ڈے پلیئر آف دی ایئر 2022 نامزد کیا تھا۔واضح رہے کہ بابر اعظم لگاتار دوسری بار یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سال 2022 کو کرکٹ کے حوالے سے بابر اعظم کا سال قرار دیا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔آئی سی سی نے رواں ہفتے ہی آئی سی سی ون ڈے ٹیم کا کپتان اور ٹیسٹ ٹیم میں بطور بلے باز شامل کیا تھا۔ پی سی کے ٹوئٹر ہینڈل سے بابراعظم کو منفرد انداز میں مبارکباد دی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر