بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر، ٹیسٹ ٹیم میں بھی جگہ بنالی

انگلش کپتان بین اسٹوکس آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر، انگلینڈ کے جوز بٹلر آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر، محمد رضوان اور حارث رؤف بھی شامل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آج اپنی 2022 کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں کا اعلان   کرتے ہوئے بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے ٹیم 2022 کا کپتان مقرر کردیا ۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم 2022 کے کپتان قرار پائے جبکہ بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

شاداب خان چھپے رستم نکلے،ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے نکاح کرلیا

بھارتی بلےباز کے ایل راہول اور ادکارہ اتھیا شیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

 

 آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2022 کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان بابراعظم کو کپتان مقرر کیا ہے،ٹیم کے دیگر ارکان میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ،بارباڈوس کے شائے ہوپ،بھارت شریاس آئر،کیوی وکٹ کیپر ٹام لیتھم،زمبابوے کے سکندر رضا،بنگلادیش کے مہدی حسن، ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف، بھارتی بولر محمد سراج،نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور آسٹریلوی فاسٹ بولر ایڈم زمپا شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان بابر اعظم کو 2017 سے مسلسل چوتھی مرتبہ آئی سی سی ایک روزہ ٹیم میں جگہ بنانے اور دوسری مرتبہ کپتان بننے جبکہ پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے پرمبارکباد پیش کی ہے۔

آئی سی سی  نے انگلش کپتان بین اسٹوکس کو ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر  کا کپتان مقرر کیا ہے ۔ٹیسٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں  آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ،بارباڈوس کے کریگ بریتھ ویٹ،آسٹریلوی بلے باز مارنوس لبوشانے،بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت،آسٹریلوی بولر پیٹ کمنز،جنوبی افریقی بولر  کگیسو ربادا،آسٹریلوی اسپنر لیتھن لیون اور انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

آئی سی سی نے گزشتہ روز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا تھا جس میں 2 پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان اور حارث رؤف جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر 2022 کا کپتان انگلینڈ کے جوز بٹلر کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ٹیم کے دیگر ارکان میں وکٹ کیپر محمد رضوان، بھارتی بلے باز ویرات کوہلی،بھارتی بلےباز سوریا کمار یادیو،کیوی بلے باز گلین فلپس،زمبابوین آل راؤنڈر سکندررضا،بھارتی آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا،انگلش آل راؤنڈ سیمیول  میتھیو کیورین،سری لنکن اسپنر ونندو ہسارنگا،پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور آئرش فاسٹ بولر  جوش لٹل شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر