انڈس موٹر کے بعد ہنڈا اٹلس نے بھی مہینے میں دوسری بار گاڑٖیاں مہنگی کردیں

کار ساز کمپنی نے اپنی گاڑیوں کے نرخوں میں 550,000 روپے تک اضافہ کر دیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 4 فروری سے ہوگیا۔

ہنڈا اٹلس نے پیر کو دو ہفتوں میں دوسری بار اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ کمپنی نے ڈیلرز کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا کہ یہ اضافہ مجموعی طور پر 11لاکھ روپے روپے تک ہے۔

کار ساز کمپنی نے اپنی گاڑیوں کے نرخوں میں 550,000 روپے تک اضافہ کر دیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 4 فروری 2023 سے ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے

انڈس موٹر نے مہینے میں 2 مرتبہ گاڑیاں مہنگی کرنے کےبعد پیداوار روک دی

ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے گاڑیاں 3 سے 5.5لاکھ روپے تک مہنگی کردیں

پچھلے ایک ماہ کے دوران، انڈس موٹر کمپنی (ٹویوٹا)، لکی موٹر کارپوریشن (کیا) اور ہنڈائی نشاط موٹر بھی روپے کی تیزی سے گرتی ہوئی قیمتوں کو جواز بناتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہیں ۔کارسازی کی صنعت سےوابستہ  ماہرین کے مطابق  دیگر آٹوموبائل اسمبلرز بھی اسی رجحان کی پیروی کریں گے۔

نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ہنڈا سٹی ایم ٹی1.2لیٹر کی قیمت 2 لاکھ60ہزار روپے اضافےسے 43لاکھ 29ہزار روپے ہوگئی۔ سٹی سی وی ٹی 1.2لیٹر کی  قیمت 2 لاکھ70ہزار روپے اضافے کے بعد 44 لاکھ 69ہزا روپے ہوگئی۔

ہنڈا سٹی سی وی ٹی 1.5لیٹر  کی قیمت 2لاکھ 90 ہزار روپے اضافے کے بعد 47لاکھ 39ہزا رروپے تک جاپہنچی۔ سٹی ایسپائر ایم ٹی 1.5لیٹر  کی قیمت 3لاکھ 10ہزار روپے اضافے کے بعد 49لاکھ 39ہزار روپے جبکہ سٹی ایسپائر سی وی ٹی 1.5لیٹر کی قیمت 3لاکھ 20ہزار روپے اضافے کے بعد 51لاکھ19ہزا روپے تک جاپہنچی۔

 کمپنی نے سوک کی مختلف اقسام  کی قیمتوں میں ساڑھے 4 لاکھ سے ساڑھے 5لاکھ روپے تک اضافہ کردیا ہے ۔ سوک 1.5لیٹر ایم سی وی ٹی  کی قیمت ساڑھے4لاکھ روپے اضافے کے بعد 72لاکھ 99ہزار روپے جبکہ سوک 1.5لیٹراوریئل  ایم سی وی ٹی   کی 5لاکھ روپے اضافے کے بعد 75لاکھ99ہزار  اور سوک 1.5لیٹر ایل ایل سی وی ٹی کی قیمت ساڑھے5لاکھ روپے اضافے کے بعد  86لاکھ 49ہزار روپے ہوگئی ہے۔

متعلقہ تحاریر