مودی کے خلاف دستاویزی فلم بنانے پر بی بی سی زیر عتاب آگیا
برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی ) حکام کے مطابق ٹیکس حکام نے نئی دہلی اور ممبئی کے دفاتر پر چھاپے مارکر دستاویزات اور صحافیوں کے موبائل فونز قبضے میں لیکر دفارت سیل کردیئے ہیں،چھاپے ایسے وقت میں مارے گئے ہیں بی بی سی کی دستاویزی فلم میں گجرات فسادات سے متعلق مودی کے کردار پر سوال اٹھایا گیا
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف دستاویزی فلم بنانے پر برطانوری نشریاتی ادارہ (بی بی سی ) زیر عتاب آگیا ہے۔ ہندوستانی ٹیکس حکام نے بی بی سی کے نئی دہلی اور ممبئی کے دفاتر سیل کردیئے ہیں ۔
برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی ) بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کے خلاف دستاویزی فلم بنانے کے بعد زیر عتاب آگیا ۔ بھارتی حکام کی جانب سےنشریاتی ادارے کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیے
بی بی سی کی مودی مخالف دستاویزی فلم کے پیچھے پاکستانیوں کا ہاتھ ؟
برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (انڈیا) کے حکام کے مطابق ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نئی دہلی اور ممبئی کے دفاتر میں چھاپے مارے گئے ہیں اور ادارے کے حکام ان سے مکمل تعاون کررہے ہیں ۔
بی بی سی کے ملازمین کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کے درجنوں اہلکاروں نے ہمارے دفتر پر چھاپے مارے اور ٓکئی دستاویزات اور متعدد صحافیو ں کے موبائل فونز لیکر دفتر کو سیل کرکے چلے گئے ہیں۔
ٹیکس افسران نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بی بی سی کے دفاتر پر کی جانے والی کارروائیاں ٹیکس چوری سے متعلق تحقیقات کا حصہ ہیں، جہاں سے کئی اکاؤنٹس اور مالیاتی فائلیں ضبط کی گئی ہیں۔
بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی بی سی ایک بد عنوا ن ادارہ ہے ۔
حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کمپنی یا تنظیم ہندوستان میں کام کر رہی ہے تو انہیں ہندوستانی قانون کی تعمیل کرنی ہوگی۔ اگر آپ قانون کی پاسداری کر رہے ہیں تو آپ ڈرتے کیوں ہیں؟ ۔
گورو بھاٹیہ نے ٹیکس حکام کو اپنا کام کرنے دیا جانا چاہیے جبکہ بی بی سی کے حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیکس اداروں سے مکمل تعاون کررہے ہیں ،ہمیں امید ہے کہ صورتحال جلد از جلد بہتر ہو جائے گی ۔
بھارتی حزب اختلاف کی جماعتوں نے بی بی سی پر چھاپوں کی مذمت کی ۔سماج وادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو نے کہاکہ جب کوئی حکومت جبر کے لیے کھڑی ہوجائے تو اس کا انجام قریب ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے دار بھارت کی ساکھ تار تار ہوگئی
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے کہا کہ جس وقت ہندوستان جی 20 ممالک کی صدارت پر فائز ہے ،وزیراعظم مودی ڈھٹائی کے ساتھ ہندوستان کو آمریت کی طرف لے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ چھاپے ایسے وقت میں مارے گئے ہیں جب بی بی سی دو حصوں پر مشتمل ایک دستاویزی سیریز، انڈیا: دی مودی سوال، جس میں گجرات فسادات میں مودی کے کردار پر سوال اٹھایا ۔