لوک ورثہ ک زیراہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام

تقریب میں ملک بھر سے آئی ہوئی خواتین لوک فنکاروں نے اپنے اپنے فن کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا۔

اسلام آباد: لوک ورثہ وفاقی وزارتِ قومی ورثہ و ثقافت کے زیرِ انتظام  خواتین کے عالمی دن کا انعقاد شکرپڑیاں اسلام آباد میں کیا گیا جس میں ملک بھر سے خواتین ہنرمندوں اور طالبات  نے معروف پاکستانی گلوکاروں کو خراجِ عقیدت پیش۔

تقریب کی مہمان خصوصی وفاقی سیکریٹری نے باقائدہ تقریب کا افتتاح کیا۔ ملک بھر سے آئی ہوئی خواتین لوک فنکاروں نے اپنے اپنے فن کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

کیا مریم نواز عمران خان کی بارہویں کھلاڑی بن گئیں؟

پاکستان کوئی پبلک لمیٹڈ کمپنی نہیں جو ڈیفالٹ ہوکر دوبارہ کھڑا نہ ہوسکے، آصف زرداری

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکریڑی نے کہا کہ  خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ جس میں دنیا بھر کی خواتین میں زندگی کے مختلف شعبوں میں شراکت داری اور کارگردگی کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جاتی ہے۔ پاکستانی خواتین دوسرے شعبوں کی طرح ثقافتی شعبے میں بھی اپنا لوہا منوا رہی ہیں اور ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر بھی روشناس کروا رہی ہیں۔ ہمیں اپنی ان ہنر مند خواتین پرفخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس خوبصورتی سے آج یہاں خواتین فنکاروں نے معروف پاکستانی گلوکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا وہ بھی قابل تعریف ہے۔ ہم اِن پر کارکردگی سے بے حد محظوظ ہوئے۔

اس موقع پر اپنے خطبہ استقبالیہ میں ایگزیکٹو ڈائیریکٹر لوک ورثہ محمد بلال نے کہا کہ خواتین ہنر مندوں اور فنکاروں کی صلاحیتیں اور فن کسی طور بھی مرد دستکاروں اور فنکاروں سے کم نہیں۔ یہ خواتین معاشرے میں غربت کو کم  کرنے کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور اپنے خاندانوں کی معاشی ضروریات پوری کرنے کا بھی باعث ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ خواتین پاکستان کی ثقافتی اقدار اور لوک فنون کے فروغ کے لیے بھی کوشاں ہیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ لوک ورثہ کی کوشش ہے کہ ان خواتین کی ترقی اور فلاح کے لیے اقدامات اُٹھائے جائیں تا کہ نہ صرف یہ خواتین بہتر طریقے سے اپنے اور اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں بلکہ پاکستان کے  ثقافتی ورثہ کو نئی نسل تک منتقل کر سکیں۔

وفاقی نظامت تعلیم کے سکولوں اور کالجوں کی طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ پروگرام صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

متعلقہ تحاریر