عمران خان کو عدالتی ریلیف ملنے پر مریم نواز غصے سے آگ بگولہ ہو گئیں
مریم نواز نے عمران خان کو عدالت سے ریلیف ملنے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک دہشتگرد ہے ،اس سے دہشتگردوں کی طرح نمٹنا چاہیے، زمان پارک میں کالعدم تنظیم کے دہشتگرد موجود ہیں جو ریاست پر حملے کررہے ہیں
پاکستان مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مریم نواز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خون کو عدالتوں سے سہولیات ملنے پر آگ بگولہ ہو گئیں اور کہا کہ پوچھتی ہوں کہ یہ تفریق کیوں ہے؟۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پے در پے عدالتی ریلیف ملنے پر مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز غصے سے آگ بلوگہ ہوگئیں اور پوچھا کہ یہ تفریق کیوں روا رکھی گئی ہے؟۔
یہ بھی پڑھیے
توشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا
مریم نوا ز نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی نہیں عسکری جماعت ہے ۔عمران خان نے زمان پارک میں کالعدم تنظیم کے کارکنان کو پناہ دی ہوئی ہے ،اس کے ساتھ دہشتگردوں کی طرح ڈیل کیا جائے۔
لیگی نائب صدر نے کہا کہ سب نے زمان پارک میں دیکھ لیا کہ سسلین مافیا اور گاڈ فادر اور دہشتگرد کیا ہوتا ہے۔ جوحرکتیں چار پانچ دن سے ہو رہی ہیں وہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عدالتیں بلا رہی ہیں لیکن یہ پیش نہیں ہوتا، سوال پوچھتی ہوں کہ یہ تفریق کیوں ہے؟۔ اس نے زمان پارک میں کالعدم تنظیم کے کارکنان کو پناہ دی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک کے بنکر میں بیٹھ کر لوگوں کو کہا جارہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکو۔ یاسمین راشد کہہ رہی تھی کہ جو جتھے لائے گا اس کو پارٹی ٹکٹ ملے گا ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ عمران خان کو پکڑنا چاہے تو 5منٹ سے زیادہ کا کام نہیں ہے۔ زمان پارک میں بیٹھا ایک شخص اپنے کارکنان کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
خیبرپختونخوا کے انتخابات؛ گورنر اور کمیشن کی ٹال مٹول، باضابطہ تاریخ بھی نہیں دی
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں ملک کی معیشت تباہ کرنے، دہشتگردی لانے اور انتشار پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کچے میں پولیس جب ڈاکووں کو پکڑنے جاتی ہے تو وہ پولیس پر حملہ کرتے ہیں۔ زمان پارک بھی کچے کا علاقہ بن چکا ہے، دونوں جگہوں میں کوئی فرق نہیں ہے ۔