سکھر پولیس کا کچے کے علاقے میں آپریشن ، ڈاکوؤں کی متعدد کمیں گاہیں تباہ
ایس ایس پی سکھر کی زیرقیادت ہونے والے آپریشن میں ڈاکوؤں کے زیر قبضہ ہزاروں ایکڑ اراضی کو واہگزار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی سربراہی میں سکھر پولیس کا باگڑجی کچے میں منظم ڈاکوؤں کے گروہ کے خلاف آپریشن جاری ہے ، گذشتہ روز آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی متعدد کمیں گاہیں و مورچے تباہ کر کے ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین واگذار کرا کے اضافی پکیٹس قائم کر دی گئی ہیں۔
ترجمان سکھر پولیس بلال لغاری کے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس چوکیوں پر مارٹر گولے فائر کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کے بھانجے حسان نیازی پر کراچی میں بغاوت کا مقدمہ درج
ستوکیتلہ پولیس کی کارروائی ، کال سینٹرز پر وارداتیں کرنے والا 7 رکنی گروہ گرفتار
ترجمان کے مطابق جواب میں پولیس نے بھی اپنی مورچہ بند پوزیشن کو ہائی الرٹ رکھا اور ڈاکوؤں پر جوابی فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو علاقہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس ترجمان بلال لغاری کے مطابق آپریشن کے دوران ہزاروں ایکڑ پر زیر قبضہ زمین واہ گزار کروا کر پولیس پکیٹس قائم کردی گئی ہیں۔
ترجمان کے کچے میں جاری آپریشن کو ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک فرنٹ لائن سے لیڈ لیا ، ڈرون کیمروں کی مدد سے کچے کے مختلف علاقوں کا معائنہ کیا، افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کیں آپریشن حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے منظم ڈاکوؤں کے خلاف کیا جا رہا ہے جو علاقے میں امن و امان کی صورتحال میں خلل ڈالتے ہیں ، معصوم شہریوں سے لوٹ مار کرکے ویڈیوز کے ذریعے ریاستی اداروں کو چیلنج کرتے ہیں ایسے عناصرین کا صفایا کرکے علاقے میں کو پرامن بنایا جائے گا اور قانون کے رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔