موسمیاتی تبدیلی کے مرض میں مبتلا دنیا کا پہلا مریض سامنے آگیا

کینیڈا کی ریاست برٹش کولمبیا میں ایک ڈاکٹر نے سانس کی تکلیف میں مبتلا مریض  میں”موسمیاتی تبدیلی“ کے مرض کی تشخیص کی ہے۔

کینیڈا میں موسمی تبدیلی کاشکار دنیا کا پہلا مریض سامنے آگیا۔ برٹش کولمبیا میں ایک ڈاکٹر نے سانس کی تکلیف میں مبتلا مریض  میں”موسمیاتی تبدیلی“ کے مرض کی تشخیص کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

این آئی سی وی ڈی کا فالج زدہ مریضوں کا علاج مفت کرنے کا عزم
پاکستانی ماہرین کا کارنامہ، خون کے سرطان کا ممکنہ علاج دریافت

کینیڈین اخبار کی رپورٹ کے  مطابق برٹش کولمبیا کے جنوب مشرقی علاقے کوٹینے  کے جنگل میں لگنے والی حالیہ آگ  کے نتیجے میں مذکورہ مریض کا دمے کا مرض بگڑ گیاتھا جس کے باعث اسے سانس لینے میں دشواری کا سامناتھا ۔برٹش کولمبیا  وائلڈ فائر سروس کی ویب سائٹ کے مطابق رواں مالی سال  کوٹینے کے جنگلات میں آتشزدگی کے 1600سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ۔

کوٹینے لیک اسپتال کےشعبہ ایمرجنسی  کے سربراہ ڈاکٹر کائل میرٹ نے ایسے متعدد کیسز دیکھے ہیں جن  میں ریکارڈ گرمی کی لہر نے مریض میں پہلے سے موجود ذیابیطس، دل کی خرابی سمیت دیگر امراض کو بڑھا دیا تاہم اموات یا شدید بیماری کو گرمی کی لہریا فضائی آلودگی سے جوڑنا ایک مشکل کام  ہے ۔

کینیڈا میں جون کے بعد سے ریکارڈ توڑ گرمی کے نتیجے میں  سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔رواں برس 29جون کو  برٹش کولمبیا کے علاقے لٹن  میں  49.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر کائل میرٹ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے مریض میں غیر معمولی تشخیص کرنے کا انتخاب کیوں کیا، توانہوں نے کہا کہ اگر ہم بنیادی وجہ کو نہ دیکھیں اور صرف علامات کا علاج کر تے رہیں تو ہم مزید پستی میں گرتے چلے جائیں گے ۔

متعلقہ تحاریر