ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا 5ہزار ایکڑ پر اینٹی انکروچمنٹ کارروائی کا فیصلہ

ڈائریکٹر جنرل محمد سہیل کا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پانچ ہزار ایکٹر سے زاید اراضی پر قبضہ ہے ، بیشتر زمین ضلع غربی میں واقع ہے۔

کراچی کی ضلعی حکومت نے شہر کی دیگر سرکاری زمینوں سمیت ایم ڈی اے کی زمین پر قائم ناجائز تجاوزات کا جلد از جلد خاتمہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

جمعرات کو کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں ایم ڈی اے کی زمین پر ہونے والی تجاوزات کا جائزہ لیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر: دارالامان میں خواتین کے ساتھ جنسی ہراسگی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا نوٹس

سندھ ہائی کورٹ کا 30 مئی تک دعا زہرا کو پیش کرنے کا حکم

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے محمد سہیل نے کمشنر کراچی کو ایم ڈی اے زمین پر تجاوزات کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غربی غلام قادر خان تالپور ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام ڈائریکٹر اینکروچمنٹ سندھ، سیکریٹری بورڈ آف ریوینیو، پولیس ، پاکستان رینجرز اور محکمہ ریوینیو کے سینئر افسران اسسٹنٹ کمشنر جنرل کمشنر کراچی اعجاز حسین رند اور محمد ارشد سیکریٹری ایم ڈی اے بھی موجود تھے۔

کمشنر کراچی کو بتایا گیا کہ ایم ڈی اے کی زمین کا بیشتر حصہ جس پر قبضہ مافیا نے غیر قانونی قبضہ کیا ہے وہ ضلع غربی میں واقع ہے ۔ مجموعی طور پر پانچ ہزار ایکٹر سے زائد زمین پر قبضہ ہے ۔

کمشنر نے ایم ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ان زمینوں کی تفصیلات سے آگاہ کرے اور تحریری طور پر فوری رپورٹ جمع کرائے تاکہ ان تجاوزات کا جلد از جلد خاتمہ کیا جا سکے۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیا کہ وہ ایم ڈی اے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ایم ڈی اے کی زمین سے قبضہ چھڑانے کے عمل کو مربوط طریقہ سے مکمل کریں اور تجاوازات کے خاتمہ کے لئے ترجیحی اقدامات کریں۔

متعلقہ تحاریر