ایڈیشنل کمشنر ریونیو کی پھندا لگی لاش فلیٹ سے بر آمد
ایڈیشنل کمشنر ریونیو عمران رضا عباسی لاہور میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے

لاہور میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو عمران رضا عباسی کی پھندا لگی لاش فلیٹ سے ملی ہے ۔ متوفی کی تعیناتی حال ہی میں اسلام آباد سے لاہور ہوئی تھی ۔
گریڈ انیس کے سرکاری افسر ایڈیشنل کمشنر ریونیو عمران رضا عباسی کی پھندا لگی لاش فلیٹ سے ملی ۔ ایڈیشنل کمشنر ریونیو عمران رضا عباسی فیصل ٹاؤن کی حدود میں واقع جی او آر فور کے فلیٹ میں مردہ پائے گئے ۔
یہ بھی پڑھیے
جزلان فیصل کے ورثا کا قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ
متوفی کی تعیناتی حال ہی میں اسلام آباد سے لاہور ہوئی تھی ۔ ایڈیشنل کمشنر ریونیو عمران رضا عباسی کے ورثاء نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا ہے۔
متوفی کے ڈرائیور رستم نے پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صبح ناشتہ لیکر فلیٹ پر پہنچا تو بار بار دستک دینے کے باوجود دروازہ نہیں کھولا گیا ۔ پولیس اطلاع ملنے پر پہنچی اور دروازہ توڑا گیا اندر عمران رضا عباسی کی لاش پنکھے سے لٹکی پائی گئی ۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
جزلان فیصل کا المناک قتل، سندھ حکومت کی بے بسی پر سوالات کھڑے
متوفی کے ورثاء نے پوسٹ مارٹم یا قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے ۔ عدالت کے روبرو بیان کے بعد میت ورثاء کے حوالے کی جائے گی جبکہ خودکشی کی وجوہات کا تعین تفتیش میں ہوگا ۔