عامر لیاقت کے پوسٹمارٹم کے حکم پر بشریٰ اقبال کی جذباتی پوسٹ

بشریٰ اقبال نے مرحوم عامر لیاقت  حسین کے پوسٹمارٹم کے لیے عدالت کا رخ کرنے والے شہری کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا

ٹیلی وژن کے معروف میزبان اور سیاستدان مرحوم عمر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نےعدالتی حکم کے تناظر میں پوسٹ مارٹم کے تکلیف دہ مراحل کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے مرحوم کے مداحوں سے رائے طلب کرلی۔

بشریٰ اقبال نے مرحوم عامر لیاقت  حسین کے پوسٹمارٹم کے لیے عدالت کا رخ کرنے والے شہری کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیے

عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کروانے کا حکم دے دیا

کفن میلا ہونے سے پہلے ہی عامر لیاقت کی وراثت کا تنازع کھڑا ہوگیا

بشریٰ اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کیا آپ سب جو مرحوم عامر لیاقت کے مداح  اور چاہنے والے ہیں ،اس بات کے حق میں ہیں کہ عامر کا جسم پوسٹ مارٹم کے اس طریقہ کار سے گزرے ؟ ان کی روح کو یہ اذیت دےکراپنی تسلی چاہتے ہیں؟

انہوں نے لکھا کہ شریعت مطہرہ ہی اس قبیح عمل، مردے کی چیر پھاڑ اور قبر کشائی کی اجازت نہیں دیتی۔اللہ سب دیکھ رہا ہے۔

بشریٰ اقبال نے مزید لکھا کہ  جنہوں نے پوسٹ مارٹم کروانے اور عامر کو انصاف دلوانے کا دعویٰ کیا ہے وہ اس وقت کہاں تھے جب وہ خود انصاف مانگ رہے تھے اور ان کی عزت کو تار تار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ  وہ (عامرلیاقت) اُس قبیح حرکت کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے کہ جہاز سے سفر تک نہ کر پا رہے تھے۔واضح رہے کہ کراچی کی مقامی عدالت نے شہری کی درخواست پر موت  کی وجہ جاننے کیلیے پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

متعلقہ تحاریر