سکھر انتظامیہ کی نااہلی کے باعث شہر میں قانونی مویشی منڈی قائم نہ ہوسکی
غیر قانونی مویشی منڈیوں کے باعث شہر گندگی کا منظر پیش کرنے لگا ہے

سکھرکی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں باقاعدہ مویشی منڈی قائم نہیں کی جاسکی جس کے باعث جگہ جگہ غیرقانونی مویشی منڈیاں لگ گئیں۔ غیر قانونی مویشی منڈیوں کی وجہ سے شہرگندگی کا منظر پیش کرنے لگا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عیدالضحیٰ کے موقع پر سکھر انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈی لگانے کی نیلامی کی جاتی ہے تاہم اس عید قربان پرانتظامیہ کی جانب سے اب تک مویشی منڈی کا اعلان نہیں کیا جا سکا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عیدالالضحیٰ کی تیاریاں جاری، چھریاں، چاقو تیز کرنے والوں کی چاندی ہوگئی
سکھرمیں مویشی منڈی قایم نہ ہونے کی وجہ سے شہر اور گرد نواح سے تعلق رکھنے والے مویشی مالکان نے مختلف علاقوں ازخود مویشی منڈیاں لگادیں جہاں خریداروں کا بھی رش امڈ آیا ہے ۔
شہرمیں جگہ جگہ قائم غیر قانونی مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خرید و فروخت بلا خوف و خطر جاری ہے ۔ غیرقانونی منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
پہلی بارش کے بعد سکھر ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا
شہرمیں غیرقانونی منڈیوں کے باعث سماجی حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں قائم مویشی منڈیوں کو باہر منتقل کیا جائے ۔









