وفاقی حکومت نے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم پر عملدرآمد روک دیا
وفاقی حکومت کے مطابق اسکیم کو روکنے کا مقصد بدلے ہوئے حالات میں اسکیم کے مقاصد کو مزید بہتر بنانا ہے

وفاقی حکومت نے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم پر عملدرآمد روک دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت وفاقی حکومت نے ہاؤسنگ اسکیم کو عارضی طور پر روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں شروع کی گئی اسکیم میرا پاکستان میرا گھر (ایم پی ایم جی) اسکیم پر عمل درآمد روک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
میرا پاکستان میرا گھر اسکیم، بینکوں نے 109 ارب کے قرضے منظور کیے
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرقیادت وفاقی حکومت نے میرا پاکستان میرا گھراسکیم کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ حکومتی عہدیداروں کے مطابق اسکیم کو روکنے کا مقصد بدلے ہوئے حالات میں اسکیم کے مقاصد کو بہتر بنانا ہے۔
ہاؤسنگ اسکیم میرا پاکستان میرا گھر کی معطلی کے حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ نئی اسکیم ایک ہفتے میں شروع کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس اسکیم کی مدد کے لیے اسٹیٹ بینک پاکستان نے جولائی 2020 سے تعمیراتی شعبے میں کئی اقدامات کیے تھے۔
مرکزی بینک کے بیان کے مطابق مارچ 2021 میں حکومت نے اسٹیک ہولڈرز کی آراء اور تجاویز کی روشنی میں میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کی خصوصیات کو مزید وسعت دی۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹیٹ بینک نے میرا گھر اسکیم کے تحت قرض کی فراہمی روک دی
اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق میرا پاکستان میرا گھر اسکیم روایتی اور اسلامی طریقوں میں دستیاب ہے اورملک بھر کے بینک کم سے متوسط آمدنی والے گروپوں کو مکانات کی تعمیر کے لیے انتہائی کم مالیاتی شرحوں پر قرضے فراہم کرتے ہیں۔