الٹی ہوگئیں سب تدبیریں، تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالر سے تجاوز

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق ایک ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 28 اعشاریہ 89  فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں مالی سال تجارتی خسارہ قابو کرنے کی تمام تدبیر کرنے کے باوجود بھی تجارتی خسارہ جولائی اور اگست میں 6 ارب  26 کروڑ ڈالر سے زائد رہا۔

پاکستان شماریات بیورو کے مطابق رواں مالی سال جولائی اور اگست میں حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود بھی تجارتی خسارہ 6 ارب 26 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کے پاس 13 ماہ ہیں شاید میرے پاس نہیں، مفتاح اسماعیل

اگست میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 27 فیصد کمی کے ساتھ 3.2 بلین ڈالر رہا

اعدادوشمار کے مطابق اگست میں تجارتی خسارہ 3 ارب 53 کروڑ ڈالر رہا جولائی کے مقابلے میں اگست میں برآمدات 11.07 فیصد بڑھیں۔

اگست میں درآمدات 6 ارب 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اور برآمدات 2 ارب 50 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں۔

اس عرصے میں تجارتی خسارہ 6 ارب 26 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا، جولائی اور اگست میں برآمدات میں 3.75 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں 9.25 فیصد کی کمی ہوئی۔

ایک ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 28 اعشاریہ 89  فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی کے مقابلے میں اگست میں درآمدات 20 اعشاریہ آٹھ چار فیصد بڑِھیں۔ تاہم یہ بات خوش آئند ہے کہ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں تجارتی خسارہ 17.03 فیصد کم ہوا۔

متعلقہ تحاریر