ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی، کراچی سمیت ملک کے کئی علاقے بجلی سے محروم
حبکو جامشورو ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے واپڈا سے کراچی کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، کے الیکٹرک کے تمام بجلی گھر بندہوگئے
مرکزی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا، کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔
ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث کے الیکٹرک کے تمام بجلی گھر بند ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے
سلیب ون سسٹم ختم، عوام بجلی کے لمبے چوڑے بلوں کے لیے تیار ہوجائیں
وفاقی حکومت نے صارفین پر 95 ارب روپے کی بجلی گرانے کا پروگرام بنا لیا
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ حبکو جامشورو ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے واپڈا سے کراچی کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کے باعث پورے شہر کو بجلی کی سپلائی بندہوگئی ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی بجلی کی عدم فراہمی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بجلی بندش کی وجوہات کی تحقیقات کے ساتھ ٹیمز بحالی کے لئے متحرک ہیں جبکہ صارفین مزید رہنمائی کے لئے کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
کراچی کے جو علاقے بجلی سے محروم ہیں ان میں گلستان جوہر، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گلشنِ اقبال، بہادرآباد، لسبیلہ، پٹیل پاڑہ، محمود آباد، اعظم بستی، ڈیفنس، پی ای سی ایچ ایس، لیاقت آباد، نشتر روڈ اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔









