امریکا نے مودی اور محمد بن سلمان سمیت کئی قاتلوں کو استثنیٰ دینے کا اعتراف کرلیا

عالمی شہرت یافتہ صحافی سی جے ورلیمین نے ایک وڈیو کلپ شیئر کی جس میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں بہت سے قاتلوں کو استثنیٰ دیا ہے جس میں بھارتی وزیراعظم نریندری مودی بھی شامل ہیں، صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق ایک دیوانی مقدمے میں محمد بن سلمان کو استثنیٰ بطور سربراہ مملکت فراہم کیا گیا ہے

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صحافی سلمان خاشقجی کے قتل کے الزام میں سعودی عرب  کے ولی عہد محمد بن سلمان (ایم بی ایس)  اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی افراد کو استثنیٰ دیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ صحافی سی جے ورلیمین (CJ Werleman)  نے ٹوئٹر پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی پریس کانفرنس کا ایک کلپ شیئر کیا جس میں وہ سعودی ولی عہد  ایم بی ایس   اور مودی کو  استثنیٰ دینے کا اعتراف کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا روزانہ عوام سے ہزاروں گالیاں ملنے کا اعتراف

پریس کانفرنس میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ  ہم نے ماضی میں بہت سے افراد کو استثنیٰ دیا ہے جن پر قتل کے الزامات تھے۔ سعودی ولی عہد  ایم بی ایس اور بھارتی وزیر اعظم نریندری مودی کو بھی استثنیٰ دیا ہے ۔

ایک  صحافی کےسوال کیا کہ امریکا نے جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ( ایم بی ایس) کو استثنیٰ کیوں دیا تو ترجمان نے کہا کہ ماضی میں بہت سے قاتلوں کو استثنیٰ دیا ہے جن میں بھارتی وزیراعظم بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل بائیڈن انتظامیہ نے ایک امریکی عدالت  سے صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق ایک دیوانی مقدمے میں محمد بن سلمان کو استثنیٰ دینے کااستدعا کی تھی کیونکہ محمد بن سلمان ملک کے سربراہ تعینات ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب میں جمہوریت کے حامی صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں محمد بن سلمان کی حکم پر استنبول میں سعودی عربیہ کے سفارت خانے میں  تشدد کرکے قتل کردیا تھا گیا جبکہ ان کی لاش بھی تاحال نہیں مل سکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیراعظم مقرر

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پر امریکا میں 2002 کے ہندو مسلم فسادات کے دورا ن انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے پر مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔ 2005 میں امریکا نے مودی کو ویزا دینے سے بھی انکار کردیا تھا ۔

بھاتی وزیراعظم نریندر مودی کو بطور سربراہ  مملکت انہیں امریکی سرزمین پراستثنٰی دیا تھا۔ مودی پر گجرات میں کم ازکم 3 ہزار مسلمانون کے قتل عام کا الزام عائد کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ تحاریر