شردھا کاقاتل آفتاب سزا سے بچنے کیلئے جانی ڈیپ کیس کا مطالعہ کرتا رہا
بھارت کی راج دھانی نئی دہلی میں اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے والے آفتاب پونا والا کے بارے میں روز بروز نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں، پولیس حکام نے دعویٰ کیا ملزم ایک شاطر دماغ کا مالک ہے اور سزا سے بچنے کے لیے بالی وڈ اسٹار جانی ڈیپ اور ان کی اہلیہ امبر ہرڈ سمیت متعدد کیسز کا مطالعہ کیا ہے
بھارت کی راج دھانی نئی دہلی میں نوجوان لڑکی شردھا والکر قتل کے خوفناک واقعے کے مرکزی ملزم آفتاب پونا والا کے بارے میں سنسنی خیز اور دل دہلادینے والے انکشافات سامنے آنے لگیں ہیں۔
بھارتی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اپنی گرل فرینڈ شردھا والکرکو قتل کرنے والے والا آفتاب پونا والا نے سزا سے بچنے کیلئے امبر ہرڈ اور جانی ڈیپ کے عدالتی مقدمے کا مطالعہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
گرل فرینڈ کو قتل کرنے والے جلاد آفتاب کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آگئے
بھارتی نشریاتی اداروں کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اپنی پارٹنر شردھا کو قتل کرنے والا آفتاب پونا والا نے دوران حراست بالی وڈ اسٹار جانی ڈیپ اور ان کی اہلیہ امبر ہرڈ سمیت متعدد کیسز کا مطالعہ کیا ہے ۔
رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ملزم نے بہت سے ہائی پروفائل قتل کیسز کا مطالعہ کیاجبکہ مقدمے کے گھنٹوں طویل وڈیو فوٹیجز دیکھیں ہیں تاکہ اپنے مقدمے کے دوران قانونی خامیاں تلاش کررہا ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق آفتاب پوناوالا نے امبرہرڈ کے گھریلو بدسلوکی کے الزامات کا مطالعہ کیا جوکہ ان کی انٹرنیٹ ہسٹری سے سامنے آئیں۔ آفتاب نے جانی ڈیپ کا مقدمہ کی کاپی بھی حاصل کی ۔
تہاڑ جیل کے حکام کے مطابق شردھا کے قتل کا مرکزی ملزم آفتاب انتہائی شاطر دماغ کا مالک ہے۔ وہ شطرنج کا ایک بہترین کھلاڑی بھی ہے جبکہ جیل میں اس کا رویہ بھی بہت بہتر ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آفتاب پونا والا کی ہر حرکت ایک سوچی سمجھی سازش لگتی ہےاور ملزم سے سے بھرپورطریقے سے کھیل رہا ہے۔ پرسکون رہ کر پولیس کو گمراہ کررہا ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شردھا کے قتل کے مرکزی ملزم کی ایک اور گرل فرینڈ نے پولیس کو دیئے اپنے بیان میں بھی بہت سے چھپے حقائق سامنے لائے تھے ۔
یہ بھی پڑھیے
لیسٹر میں ہندو مسلم بدامنی کو غیرمستند بھارتی ٹوئٹر اکاؤنٹس سے ہوا دینے کا انکشاف
ملزم کی دوسری گرل فرینڈ جو کہ پیشے سے ایک ماہر نفسیات ہیں نے اپنے بیان میں کہا کہ جب یہ معلوم ہوا کہ آفتاب نے اپنی دوسری سابق گرل فرینڈ زاور لائیو ان پارٹنر شردھا کو قتل کردیا ہے تو میں دہل گئی تھی ۔
پولیس کو دئیے بیان میں آفتاب کی گرل فرینڈ نے کہا کہ اکتوبر میں اس کے گھر ملاقاتیں کی مگر وہ بلکل نارمل تھا جبکہ اس سے کوئی ڈر و خوف کی علامت بھی نہیں پائی گئی اور نہ ہی کبھی اس کی ذہنی حالت میں گڑبڑ محسوس ہوئی ۔
آفتاب کی گرین فرینڈ نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک چین اسموکر تھا جوکہ بہت زیادہ سگریٹ پیتا تھااور پرفیومز کے بھی بے انتہا شوقین تھا اوراکثر و بیشتر پرفیومز تحفے میں دیتا رہتا تھا۔ اسے ہوٹلنگ بہت پسند تھی ۔