وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکا روانہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر جوبائیڈن کے دعائیہ ناشتے میں شرکت کریں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکہ روانہ ہوگئے جہاں وہ امریکی صدر جوبائیڈن کے دعائیہ ناشتے میں شرکت کریں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول 2 فروری کو واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن کے دعائیہ ناشتے میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
دہشتگردی کے سدباب کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف
مشکل معاشی حالات سے نبرد آزما پاکستان کے آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات کا انعقاد
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی صدر بائیڈن سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو اعلیٰ امریکی حکام سےاہم ملاقاتیں بھی کریں گے، جس میں پاکستان کے معاشی اور سیکیورٹی معاملات پر امریکی حکام سے بات چیت ہوگی۔
وزیرخارجہ امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے۔