اسلام آباد سے مری تک سستی ترین اور جدید ترین بس سروس شروع کردی گئی

وفاقی حکومت کا کہنا ہے سیاحت کے فروغ کے لیے سستی ترین بس سروس کا یکطرفہ کرایہ 100 روپے فی سواری رکھا گیا ہے۔

ملکہ کوہسار مری آنے والے سیاحوں کے لئے خوش خبری ہے کہ وہ اب صرف سو روپے میں اسلام آباد سے مری تک نہایت آرام دہ اور جدید بسوں میں سفر کرسکتے ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سیاحت کا فروغ ہے، جدید ترین خصوصیات کی حامل بسوں پر کم از کم کرایہ سے سفر کی سستی سہولیات کے ذریعے مری معروف سیاحتی مقام تک سیاحوں اور ان کے اہل خانہ کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر یہ اہم قدم اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد معروف سیاحتی مقام تک سیاحوں اور ان کے خاندانوں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملکی تاریخ میں پہلی بار پولیس اہلکاروں کا پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

پولیس لائنز مسجد میں خودکش حملہ ، اے پی ایس کے بعد دوسرا بڑا سیکیورٹی فیلیئر

اسسٹنٹ آپریشنل منیجر ملک طارق محمود نے کہنا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو سے مری تک شٹل سروس بسیں جمعہ ، ہفتہ اور اتوار تین  دن کیلئے چلائی جا رہی ہیں ، جن کا یک طرفہ کرایہ انتہائی مناسب صرف 100روپے مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے شہریوں اور 12 سال تک کی عمر کے بچوں کیلئے شٹل بس سروس پر مفت سفر کی سہولت دستیاب ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بسیں ان ایام کے دوران صبح 9 تا شام 6 بجے تک بھارہ کہو سے لوئر ٹوپہ اور بس اسٹینڈ مری تک چلائی جاتی ہیں۔

اسسٹنٹ آپریشنل منیجر ملک طارق محمود نے کہا کہ مری کی سیاحت میں دلچسپی کے خواہشمند افراد گرین بسوں کے ذریعے بھارہ کہو بس اسٹاپ تک باآسانی پہنچ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوران سفر مسافروں کو شٹل بسوں میں ایل ای ڈی اور آرام دہ سیٹوں کے علاوہ دیگر جدید ترین سفری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر