کل 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے منانے کی تیاریاں مکمل

کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 5 فروری کو پورے ملک میں صبح 10 بجے کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

اس موقع پر مختلف تقاریب ہوں گی، کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں صبح10بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔

کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 5 فروری کو پورے ملک میں صبح 10 بجے کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ دستور اسلام آباد پر کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے ریلی بھی نکالی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی وزرا حکومتی فرائض چھوڑکر مریم نواز کی آہ و بھگت میں مصروف

افغانستان کی مدد کے بغیر پاکستان میں دہشتگردی ختم نہیں ہوسکتی، فواد چوہدری

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف مظفرآباد جائیں گے اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغامات بھی نشر کیے جائیں گے۔

پانچ فروری کی مناسبت سے بیرون ملک قائم پاکستانی مشنز خصوصی ریلیز، سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا انعقاد کررہے ہیں۔  اسلام آباد میں پی این سی اے اور لوک ورثہ میں تین روزہ تقاریب جاری ہیں جن میں کشمیری ثقافت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے ڈاکیومینٹریز اور تصاویر کی بھرپور طریقے سے تشہیرکی جائے گی۔

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے وزارت اطلاعات و نشریا ت، پی ٹی وی ، اے جے کے ٹی وی ورلڈ اور ریڈیو کے ذریعے مختلف پروگرا مز نشر کئے جائیں گے۔ پرائیویٹ میڈیا زچینلز اور ایف ایم ریڈیوز سے بھی یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور کوریج دیں گے۔

سول ایوی ایشن، پاکستان ریلوے، میٹرو بس اور این ایچ اے ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنز، میٹرو بس اسٹیشنز اور ٹول پلازوں پر یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ سی ڈی اے نے بھی اسلام آباد کی تمام اہم شاہراہوں پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بینرز آویزاں کئے ہیں۔  تمام صوبائی حکومتوں اور گلگت بلتستان نے اس دن کے حوالے سے خصوصی تقاریب، سیمینارز، تصاویری نمائشوں، ریلیز، تقریری مقابلوں، جلسے جلوس، سکول اورکالجزمیں مضمون نویسی جیسی سرگرمیوں کا انتظام کر رکھا ہے۔ ان تقاریب میں تمام صوبوں کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ و دیگر سینئر وزراء شرکت کریں گے۔

تمام صوبوں کے ڈویژنل اورڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔

آزاد کشمیر حکومت نے بھی یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے بھرپور انتظامات کر رکھے ہیں۔  اس موقع پرایل او سی کی دوسری جانب یکجہتی سے بھرپور پیغام پہنچاجارہا ہے۔مظفر آباد اور آزادکشمیر کے دیگر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز میں بھی خصوصی ریلیز، سیمینارز، تصویری نمائشوں مضمون نویسی اور تقاریری مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

کوہالہ پل سمیت آزادکشمیر سے ملنے والے تمام راستوں پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دیگر صوبوں کے وزرا بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اس دن کی مناسبت سے فٹ بال میچ اور ہاکی میچ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر