پاکستان سویٹ ہوم میں ہیموفیلیا کے مرض سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

ہیموفلیا سے متاثرہ بچوں کے لیے کی گئی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمر د خان (ہلال امتیاز) کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔

اسلام آباد: پاکستان سویٹ ہوم میں ہیموفیلیا کے مرض سے آگاہی کے حوالے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس ہیموفیلیا سے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان ( ہلال امتیاز) کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہیموفیلیا سے متاثرہ بچے میرے دل کے بہت قریب ہیں۔ یہ بہت بہادر، باہمت اور دلیر بچے ہیں۔ زندگی کی اگر اصل قیمت اور اہمیت جاننی ہو تو کوئی ان سے پوچھے جنہیں اپنی زندگی جینے کے لیے مسلسل خون کی ضرورت پڑتی ہے۔ ان بچوں کے لیے ہمیشہ میری اور پاکستان سویٹ ہوم کی خدمات حاضر ہیں۔ پاکستان سویٹ ہوم بلڈ بنک رواں سال ہیموفیلیا اور تھیلیسمیا کے مرض سے جنگ لڑتے بچوں کے لیے مسلسل خون کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے جس کے زریعے اب تک پاکستان سویٹ ہوم بلڈ بینک دس ہزار سے زائد خون کے عطیات جمع کرکے ہزاروں معصوم زندگیاں بچا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کل 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے منانے کی تیاریاں مکمل

صوابی پولیس کی دہشتگردوں کے خلاف بڑی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک ، 4 گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ ہیموفیلیا کے ان بچوں سے میرا وعدہ ہے کہ آخری سانس تک ان بچوں کے لیے کام کرتا رہوں گا ۔ ان معصوم بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے خون کے عطیات جمع کرنے کے مشن میں اگر مجھے پورے پاکستان بھی جانا پڑا تو شہر شہر جا کر ان بچوں کے لیے خون کے عطیات جمع کرونگا، میرا ان بچوں سے وعدہ ہے کہ ان کو کبھی خون کی کمی  کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہیں پاکستان کا روشن مستقبل فراہم کریں ہے اور ایک باعزت شہری بنائیں گیں۔

تقریب سے کرنل (ر) ڈاکٹر لبنیٰ ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیموفلیا ویلفیئر سوسائٹی کا مقصد ہیموفلیا کے مرض سے جنگ لڑتے بچوں کے لیے کام کرنا ہے اور ان کے علاج معالجے میں ان کی رہنمائی کرنا ہے۔ ہم شکر گزار ہیں پاکستان سویٹ ہوم اور بالخصوص زمرد خان ( ہلال امتیاز) کا جنہوں نے ابتداء سے ہی ہر پلیٹ فارم پر ان بچوں کے لیے آواز اٹھائی اور ہمیشہ تعاون کو یقینی بنایا۔ زمرد خان (ہلال امتیاز) اور پاکستان سویٹ ہوم بلڈ بینک کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو مفت پلازمہ فراہم کیا جارہا ہے جس سے روز سیکڑوں مریض فیض یاب ہو رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرہ ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستان سویٹ ہوم بلڈ بینک اور زمرد خان صاحب جس قدر محنت اور خوش اسلوبی کے ساتھ کام کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں اور مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ آگے بڑھ کر زمرد خان کا ساتھ دیں۔ ہم نے ان بچوں کو بہترین مستقبل دینا ہے اور آنے والی نسلوں کو ہیموفیلیا کے مرض سے محفوظ رکھنا ہے تب ہی ایک صحت مند بہترین معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے۔

تقریب میں صدر ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی کرنل(ر) ڈاکٹر لبنیٰ ظفر، نائب صدر ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر طاہرہ ظفر ،پروفیسر ڈاکٹر آصف ظفر، ڈاکٹر منصور جان، مسٹر احسان پاشا، ڈاکٹر منور شیر خان،مسز فہمیدہ منصور، مسز فرحت ہمدانی، مسز کوثر ہمدانی، ڈاکٹر زاہدہ، ڈاکٹر بلقیس سمیت ڈائریکٹر پروجیکٹ پاکستان سویٹ ہوم بلڈ بینک اسد بن اعظم و دیگر بھی شریک تھے۔

تقریب کے اختتام پر ورلڈ ہیموفلیا فیڈریشن کی جانب سے ہیموفلیا سے متاثرہ بچوں کے لیے کی گئی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمر د خان (ہلال امتیاز) کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔

متعلقہ تحاریر