الخدمت پاکستان ترکیہ میں اپنے ترک بھائیوں کی امداد میں پیش پیش

الخدمت انٹرنیشنل کے صدر محمد عبدالشکور کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں پاکستانی طالب علموں کی ایک بڑی تعداد رضاکارانہ طور پر الخدمت کے ساتھ ملکر اپنے ترک بھائیوں کی مدد کریں ہیں تو بڑی خوش آئند بات ہے۔

ترکیہ میں ہولناک زلزلہ ، پاکستان آرمی سمیت مختلف این جی اوز کی جانب سے ریسکیو آپریشنز جاری ، جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم الخدمت بھی ترکیہ میں اپنے ترک بھائیوں کی مشکلات کو کم کرنے کےلیے مصروف عمل ہے اور بھرپور طریقے سے ریسکیو کارروائیوں میں پیش پیش ہے۔ الخدمت کے بین الاقوامی صدر عبدالشکور نے کہا ہے کہ ہم ترک بھائیوں کی مدد کے لیے اپیل کردی ہے ان شاء اللہ بڑی اچھی فنڈ ریزنگ ہوگی۔

ترکیہ میں موجود نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد عبدالشکور کا کہنا تھا کہ الخدمت کے امریکا ، آسٹریلیا ، برطانیہ اور ترکیہ کے چیپٹر وہ امداد اکٹھی کررہے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ ہم ملین آف ڈالرز اکٹھے کرلیں گے ، تاکہ یہاں کے لوگوں کی مدد کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے

اے بی این نیوز کی غیرذمے دار انتظامیہ کے باعث 30ملازمین مستعفی

اسلام آباد کی عدالت کا شہباز گل پر 27 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

محمد عبدالشکور کا کہنا تھا کہ جب پاکستان زلزلہ آیا تھا اور ابھی جب سیلاب آیا پاکستان میں ، تو ترکیہ سے بڑی تعداد میں لوگ ہمارے پاس آئے ، ہم بڑے مشکور ہوتے ہیں جب ترک بھائی ہمارے پاس آکر کام کرتے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ان پر ایک بڑی آفت آئی ہے ، تو ہم نے سوچا ہمیں بھی آگے بڑھ کر ان کی مدد کرنی چاہیے، ہم شائد بدلہ تو نہیں اتار سکتے لیکن ہمیں کچھ کرنا ضرور ہے۔

ایک سوال کے جواب میں محمد عبدالشکور کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسٹوڈنٹس کی ایک بڑی تعداد الخدمت کے ساتھ ملکر رضاکارانہ طور پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہے۔

محمد عبدالشکور کا کہنا تھا کہ اسٹوڈنٹس رضاکار خوراک کی تقسیم کا کام اور خون کے عطیات دے رہے ہیں ، مختلف این جی اوز بھرپور مدد فراہم کررہی ہیں۔

الخدمت انٹرنیشنل کے صدر محمد عبدالشکور نے مزید کیا کہا دیکھتے ہیں ان کی خصوصی گفتگو اس انٹرویو میں.

متعلقہ تحاریر