برلن میں فروٹ لاجسٹیکا میں شامل پاکستانی خالی اسٹالز حکومت وقت کے منہ پر طمانچہ
جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والے فروٹ لاجسٹیکا کی ایک ویڈیو پاکستانی شہری نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں پاکستانی اسٹالز خالی پڑے ہیں۔
فروٹ لاجسٹیکا 08 تا 10 فروری 2023 تک جرمنی کے شہر برلن میں منعقد کیا گیا ، Fruit Logistica تازہ ترین پیداواری شعبے کا احاطہ کرتا ہے ، اور بین الاقوامی سپلائی چین کے حوالے سے تازہ ترین معلومات ، مصنوعات اور خدمات کی مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ اس فیسٹیول میں پاکستان کا اسٹال تو موجود تھا مگر زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان کی کسی قسم کی کوئی پروڈکٹ یہاں ڈسپلے نہیں کی گئی تھی۔
فروٹ لاجسٹیکا فیسٹیول سے متعلق برلن میں موجود ایک پاکستانی شخصیت راشد صاحب نے ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مجھے نااہل کروا کے جیل میں ڈالنا نواز شریف کی شرائط ہیں، عمران خان
آرمی چیف کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات: دوطرفہ اور فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
انہوں نے اپنا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ برلن میں دنیا کی سب سے بڑی فروٹ لاجسٹیکا کا انعقاد کیا گیا ، یہاں پر دنیا کے 90 ممالک سے لوگ آتے ہیں اور اپنے اپنے ملک کی مصنوعات کی نمائش کرتے ہیں ، اور لاکھوں لوگوں کو اپنی پروڈکٹس سے متعلق آگاہی دیتے ہیں۔
This is so heartbreaking 💔pic.twitter.com/CoMakL28EO
— آزاد رینــچ (@NaikRooh) February 11, 2023
راشد صاحب کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے ، حالت یہ ہے یہاں پاکستان کے 5 بوتھ بنے ہوئے ہیں ، مگر ان پانچ میں سے چار کو ویزا ہی ایشو نہیں ہوا ہے ، اور یہ سارے اسٹینڈز خالی ہیں ، لگتا ہے کہ اس سے برا وقت پاکستان میں کبھی نہیں آیا ، اور بھی ملک پریشان ہیں مگر جتنے ہم ڈی گریڈ ہوئے ہیں ، اور جن کی وجہ سے ڈی گریڈ ہوئے ہیں سب کو پتا ہے۔
راشد صاحب نے پاکستان کو اس حالت تک والوں کے لیے دل گرفتہ ہو کر بددعا کی ہےکہ اللہ انہیں غارت کرے ، کیونکہ یہ لوگ اس بددعا کے ہی قابل ہیں۔
فروٹ لاجسٹیکا پھلوں اور سبزیوں کی صنعت سے وابستہ لوگوں کو ہر شعبے میں اہم فیصلہ سازوں کے لیے بہترین نیٹ ورکنگ سہولت اور رابطے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ تازہ پھلوں اور سبزیوں کے شعبے کا پورا سپیکٹرم فراہم کرتا ہے۔
فروٹ لاجسٹیکا کا مقصد تازہ پھل اور سبزیاں، خشک میوہ جات اور گری دار میوے، پیکیجنگ اور لیبلنگ، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک نظام، پیداوار اور ذخیرہ کرنے ، پریس اور میڈیا ، کمپیوٹر اور انٹرنیٹ حل ، کاشت کاری کے نظام پر مشتمل رہنمائی فراہم کرنا ہے۔