مہنگائی سے وزیراعظم آفس بھی متاثر، بجٹ آؤٹ ہونے پر اضافی 7.5کروڑ طلب

وزیراعظم آفس(انٹرنل) کے اخراجات منظور شدہ بجٹ سے تجاوز کرگئے، وزیراعظم آفس نے وزیراعظم کی سرکاری مصروفیات پرآنے والےاخراجات کی مد میں اضافی ساڑھے 7 کروڑ روپے طلب کرلیے

ملک میں جاری کمر توڑ مہنگائی نے وزیراعظم آفس کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔وزیراعظم آفس (انٹرنل) کے اخراجات منظور شدہ بجٹ تجاوز کرگئے۔

وزیراعظم آفس نے محکمہ خزانہ سے اضافی ساڑھے 7 کروڑ روپے  فراہم کرنے کی درخواست کردی۔

یہ بھی پڑھیے

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا حکم معطل

حکومت اخراجات میں 747 ارب روپے کی کمی لاسکتی تھی، ماہرین

 روزنامہ جنگ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ  مہنگائی کے اثرات وزیر اعظم آفس تک بھی پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم آفس(انٹرنل) کے اخراجات منظور شدہ بجٹ سے تجاوز کرگئے، وزیراعظم آفس نے وزیراعظم کی سرکاری مصروفیات پرآنے والےاخراجات کی مد میں اضافی ساڑھے 7 کروڑ روپے طلب کرلیے۔

 وزیر اعظم آفس انٹرنل نے باقی ماندہ مالی سال کیلئے فوری طور پر فنڈزمہیا کرنے کی درخواست کی ہے ۔محکمہ خزانہ کو ارسال کردہ   سمری میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بجٹ سختی سے کفایت شعاری اقدامات کے تحت استعمال کیا جارہا ہے ، مختلف ہیڈز کے تحت قیمتیں بڑھنے سے اخراجات میں اضافہ ہوا

،ملازمین سے متعلق اخراجات پر بھی نظرثانی کی گئی لہٰذا موجودہ فنڈ سے اخراجات پورا کرنے میں مشکل پیش آرہی ہیں ۔

ذ رائع کے مطا بق وزارت خزانہ نے وزیر اعظم آفس کیلئےساڑھے7کروڑروپے اضافی دینے پر اتفاق کر لیا ہے،وزیر اعظم آفس انٹرنل کی جانب سے اضافی فنڈز کیلئے سمری بھجوائی گئی ، وزیر اعظم آفس انٹرنل وزیر اعظم کی سرکاری کمٹمنٹس کے انتظامات کا ذمہ دار ہے۔

متعلقہ تحاریر