وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی کلاس لے لی

نجم سیٹھی کے ٹوئٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ کا کہنا ہے کہ اشرافیہ کو صرف اپنے مفادات کی فکر ہے ، انہیں قومی سلامتی ، پولیس اور فوج کی قیمتی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے حذف کیے جانے والے ٹویٹ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ پی سی بی کے سربراہ نے ریاست کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا موازنہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے کیاہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجم سیٹھی کے حذف شدہ ٹوئٹ کے جواب میں پیغام شیئر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا ہے کہ "یہ شخص اسٹیٹ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا موازنہ پی ایس ایل سے کر رہا ہے. کہنے کا مطلب ہے سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پہ حملہ حلال ہے اور پی ایس ایل پر حرم ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

غربت کی ماری قوم رل گئی، نواز شریف لندن میں ہوٹل پر چائے پینے میں مصروف

تحریک لبیک کا حکومت کو 72 گھنٹے میں پیٹرول سستا کرنے کا الٹی میٹم

وزیر دفاع نے آگے بڑھتے ہوئے لکھا ہے کہ "یعنی ہماری فوج اور پولیس کی جانوں کوئی حرمت نہیں ، اطمینان ہے پی ایس ایل (PSL)  محفوظ ھے۔”

انہوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ "یہ ہے ہماری اشرافیہ جسے صرف اپنا مفاد عزیز ہے قومی سلامتی اور  قیمتی جانیں ڈسپوزیبل ہیں۔”

واضح رہے کہ گذشتہ روز چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کل ایک ٹوئٹ کیا تھا جسے بعد میں انہوں نے شدید تنقید کے بعد ڈیلیٹ کردیا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ "پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز کو کوئی خطرہ نہیں ، کیونکہ ٹی ٹی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کا ٹارگٹ پاکستان کے سیکورٹی ادارے اور اسٹیبلشمنٹ ہیں۔

Chairman PCB Najam Sethi tweeted

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ”ٹی ٹی پی نے کہا ہے کہ وہ صرف ریاستی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنائیں گے کیونکہ مختلف "معاہدوں” کو توڑا گیا ہے۔ پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں۔ یہ چلتا رہے گا۔”

متعلقہ تحاریر