پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی کا پہلا روز: عمران خان کے خلاف اسلام آباد اور کوئٹہ سے گرفتاری کے پروانے جاری

الیکشن کمیشن اور بلوچستان پولیس کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کو وارنٹ موصول ہو گیا جبکہ دوسری جانب بلوچستان پولیس عمران خان کی گرفتاری کےلیے کوئٹہ سے روانہ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے گذشتہ روز ارسال کیے گئے عمران خان نیازی کے وارنٹ گرفتاری آئی جی اسلام آباد کی لیگل برانچ کو موصول ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مضبوط خاندان، محفوظ عورت، مضبوط معاشرہ، ہمارا مستقل سلوگن ہے، جماعت اسلامی

صحافیوں پر پولیس تشدد، آصف بشیر چوہدری آئی جی اسلام آباد پر برس پڑے

وارنٹ گرفتاری موصول ہونے کے بعد آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر اور دیگر پولیس حکام نے عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔ تاکہ اگلا لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جب عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے تو اسلام آباد پولیس کی ٹیم ایس پی کی نگرانی میں لاہور پہنچی تھی تاہم ٹیم عمران خان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔

دوسری جانب بلوچستان پولیس کی ایک ٹیم پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور روانہ ہو گئی ہے۔

عمران خان کے خلاف کوئٹہ کے شہری عبدالخلیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ مقدمہ میں اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر گرفتار کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ مقدمے میں الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام سمیت متعدد دفعات شامل کی گئیں تھیں۔

متعلقہ تحاریر