توشہ خانہ تفصیلات جاری: سابق وزیراعظم نواز شریف سب سے مہنگے تحائف لے اڑے
توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا 466 صفحات پر مشتمل ریکارڈ اپلوڈ کردیا گیا ہے۔ توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور، سابق وزرائے اعظم، وفاقی وزرا اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں۔
مالِ مفت دل بے رحم، توشہ خانہ سے گھڑیاں لینے میں مسلم لیگ نون عمران خان سے کئی ہاتھ آگے نکل گئی، نواز شریف نے 42 لاکھ کی مرسیڈیز 6 لاکھ 36 ہزار 888 روپے دے کرخود رکھ لی۔ وفاقی حکومت نے 2002 سے 2023 تک کی تونشہ خانہ تحائف کی تفصیلات جاری کردیں۔
وزارت کابینہ ڈویژن نے سال 2002 سے 2023 تک توشہ خانہ سے تحفے لینے والوں کی فہرست جاری کردی۔ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ سرکاری ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان نے آج کی ریلی ملتوی کرکے دانشمندانہ فیصلہ کیا، رہنما پی ٹی آئی وسیم خٹک
معیشت کا رونا رونے والی مریم نواز کا 70 گاڑیوں کے پروٹوکول میں سفر
توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا 466 صفحات پر مشتمل ریکارڈ اپلوڈ کردیا گیا ہے۔ توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور، سابق وزرائے اعظم، وفاقی وزرا اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں۔
سابق صدر مملکت صدر پرویز مشرف، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے نام بھی شامل ہیں۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر اعظم عمران خان کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی اپلوڈ کردیا گیا ہے۔
ویب سائٹ پرموجودہ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر عارف علوی کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی اپلوڈ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر عارف علوی کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی اپلوڈ کیا گیا۔
مجموعی طور پر توشہ خانہ سے گھڑیاں لینے میں مسلم لیگ نون عمران خان سے آگے نکل گئی۔ 2018 میں شاہد خاقان عباسی کو 2 کروڑ 50 لاکھ مالیت کی رولیکس گھڑی تحفے میں ملی۔
2018 میں شاہد خاقان کے بیٹے نادر عباسی کو ایک کروڑ 70 لاکھ مالیت کی گھڑی تحفے میں ملی۔
2018 میں وزیراعظم کے سیکریٹری فواد حسن فواد کو 19 لاکھ مالیت کی گھڑی ملی۔ گھڑی کی قیمت 3 لاکھ 74ہزار روپے توشہ خانہ میں جمع کروائی گئی۔
2004 میں پرویز مشرف کو ملنے والے تحائف 65 لاکھ روپے سے زائد کے ظاہر کیے گئے۔
2023 میں حکومت نے 59 تحائف وصول کیے۔ 2022میں توشہ خانہ میں مجموعی طور پر 224 تحائف وصول ہوئے۔
سال 2021 میں توشہ خانہ میں 116 تحائف موصول ہوئے۔ کم مالیت کے بیشتر تحائف وصول کنندگان نے قانون کے مطابق بغیر ادائیگی رکھ لیے۔
سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے سیکڑوں تحائف 10 ہزار سے کم مالیت ظاہر کر کے بغیر ادائیگی رکھے۔
سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے۔
مئی 2006 میں سابق وزیرخزانہ عمر ایوب نے ساڑھے 4 لاکھ کی گھڑی توشہ خانہ میں دی۔ سال 2007 میں شوکت عزیز کو ملنے والی ساڑھے 8 لاکھ کی گھڑی 3 لاکھ 55 ہزار میں نیلام ہوئی۔
سابق وزیر اعظم میر ظفر جمالی مرحوم نے خانہ کعبہ کے ماڈل کا تحفہ وزیراعظم ہاوس میں نصب کر دیا۔ عمران خان نے ایک عدد ڈائمنڈ گولڈ گھڑی مالیت ساڑھے 8 کروڑ روپے میں خریدی۔ عمران خان نے کف لنکس مالیت 56 لاکھ 70 ہزار، ایک عدد پین مالیت 15 لاکھ روپے میں خریدیں۔ عمران خان نےایک عدد انگوٹھی مالیت87 لاکھ 5 ہزار ہے ، تمام چیزیں 2 کروڑایک لاکھ 78 ہزار روپے میں خریدیں۔ عمران خان نےعود کی لکڑی کا بکس اور2 پرفیوم مالیت 5 لاکھ روپے جو بغیر ادائیگی کے حاصل کیں۔ ایک عدد رولیکس گھڑی مالیت 15 لاکھ روپے صرف2 لاکھ 94 ہزار روپے ادا کرکے حاصل کی گئی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی تفصیلات
سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک رولیکس گھڑی کے لیے مالیت9 لاکھ روپے اداکی۔ عمران خان نے ایک اور لیڈیزرولیکس گھڑی مالیت 4 لاکھ، ایک آئی فون مالیت 2 لاکھ 10 ہزار روپے اداکیے۔ عمران خان نےدو جینٹس سوٹس مالیت 30 ہزار،4 عدد پرفیوم مالیت 35 ہزار،30 ہزار،26 ہزار،40 ہزارروپے دیے۔ ایک پرس مالیت 6 ہزار،ایک لیڈیز پرس مالیت18 ہزار، ایک عدد بال پین مالیت28 ہزار روپے ہے۔ عمران خان نےصرف3 لاکھ 38 ہزار 600 روپے اداکرکے حاصل کیے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی تفصیلات
12 جنوری 2016 کو وزیر اعظم نواز شریف کو 3 کروڑ 81 لاکھ سے زائد کے تحفے ملے۔ ان تحائف میں گھڑی، پین، انگوٹھی کف لنک تسبیح شامل تھی۔
نواز شریف نے 76 لاکھ 21 ہزار 572 روپے دے کر تحائف رکھ لئے۔ 31 جنوری 2016 کو بیگم کلثوم نواز کو ایک کروڑ 27 لاکھ مالیت سے زائد کا بریسلٹ ملا۔ 20 اپریل 2008 کو نواز شریف کو 42 لاکھ 55 ہزار سے زائد مالیت کی مرسڈیز بینز کار ملی۔ نواز شریف نے 6 لاکھ 36 ہزار 888 روپے دے کر گاڑی خود رکھ لی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری نے 15 جولائی 2022 کو ملنے والی 37 لاکھ 50 ہزار روپے کی گھڑی مفت میں خود رکھ لی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے 15 جولائی کو ملنے والی 38 لاکھ روپے کی گھڑی بغیر ادائیگی رکھ لی۔
سابق صدر آصف علی زرداری
سال 2009 میں 10 اکتوبر کو آصف زرداری نے 5 کروڑ 78 لاکھ مالیت سے زائد کی ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی خود رکھ لی۔ آصف ذرداری نے اس گاڑی کے لئے ایک کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جمع کرائی۔