ٹوئٹر پر آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے افواہوں کا بازار گرم
ٹوئٹر ٹرینڈ پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی آنکھوں کا آپریشن ہوا تھا اور اب وہ روبصحت ہیں۔
سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو صاحبہ کے شوہر اور بلاول بھٹو کے والد آصف علی زرداری کی طبیعت ناسازی کا معاملہ ، ٹوئٹر پر آصف علی زرداری ٹرینڈ بن گئے۔
آصف علی زرداری کی طبیعت ناسازی کو لے کر کئی منہ اور کئی باتیں چل رہی ہیں ، سوشل میڈیا پر تو باضابطہ آصف علی زرداری ٹرینڈ کررہا ہے، اس کی بہت ساری وجوہات بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عمران نامہ پڑھ دیا
پاکستان بار کونسل کا پاک فوج کو 45ہزار 267 ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کرنیکا مطالبہ
آخری مرتبہ جناب آصف علی زرداری کو تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل دیکھا گیا جب انہوں نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری سجاعت حسین ، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں بھی جناب آصف علی زرداری کی طبیعت کچھ زیادہ اچھی نہیں تھی اور کئی سوالات اٹھائے جارہے تھے۔
آصف علی زرداری کی طبیعت اکثر ناساز رہتی ہے ، وہ کراچی میں مقیم ہوتے ہیں تو وہ اکثر اپنے گھر کے قریب واقع ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال چلے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین اسپتال کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ آصف علی زرداری کے قریبی دوست بھی ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین آصف علی زرداری کی دیکھ بھال بھی کرتے ہیں۔
جب آصف علی زرداری اسلام آباد یا لاہور میں ہوتے ہیں تو ان کے اپنے گھر پر تمام طبی سہولتیں میسر ہوتی ہیں ، اور ڈاکٹر عاصم حسین ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔
اب پیپلز پارٹی کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آصف علی زرداری کا آنکھوں کو آپریشن تو ہو گیا ہے ، مگر دیگر بیماریوں کی وجہ سے ان کی طبیعت کافی ناساز ہے۔ تاہم پیپلز پارٹی کے ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ اب روبصحت ہیں۔ اور وہ صحت مند ہوکر کراچی آجائیں گے۔
تاہم ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر آصف زرداری صاحب روبصحت ہیں تو اچانک بلاول بھٹو زرداری ، زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور ، آصفہ بھٹو زرداری ، بختاور بھٹو زرداری اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی دبئی پہنچ گئے ہیں۔ جب سے یہ سب حضرات دبئی گئے زرداری صاحب کی صحت کے حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں آئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری سمیت خاندان کے کسی فرد نے ان کی صحت کے حوالے سے کوئی ٹوئٹ نہیں کیا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ آصف علی زرداری کے تمام ذاتی ملازمین بھی دبئی پہنچ گئے ہیں۔
ہماری دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوکر وطن لوٹیں اور اپنی پارٹی کی بھاگ دوڑ سنبھالیں۔ تاکہ ٹوئٹر پر جو تانتا بنا ہوا ہے اس کا خاتمہ ہوسکے۔