پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو 16 مئی کو طلب کر لیا
چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے 2010 سے 2021 تک سپریم کورٹ کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان نے بدھ کے روز ایک سمن کے ذریعے سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار کو 16 مئی بروز (منگل) کو طلب کر لیا ہے۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اپنی بات پر زور دے کر کہا ہے کہ اگر وہ پی اے سی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تو وہ رجسٹرار کے خلاف وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
نورجہاں کی موت کا مقدمہ ایڈمنسٹریٹر کراچی پر درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو نوازنے کیلئے بلوچستان کی آبادی میں 63 فیصد اضافہ کیا گیا
نور عالم خان نے کہا ہے کہ پی اے سی نے 2010 سے 2021 تک سپریم کورٹ کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آڈیٹر جنرل کو سپریم کورٹ کے ججز، صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزراء کی تنخواہوں کا موازنہ پیش کرنے کی ہدایت ہے۔
دوران اجلاس نور عالم خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے 190 ملین پاؤنڈ کے ریکارڈ کی تفصیلات حاصل کرنے کی درخواست کی ہے۔









