تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزراء کے سفارتی پاسپورٹس منسوخ کردیئے گئے

حکومتی احکامات پر ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے سابق وفاقی وزیر داخلہ سمیت تحریک انصاف کے 10 سابق وزراء کے سفارتی پاسپورٹس منسوخ کردیئے ہیں، شیخ رشید نے کہا کہ میرا پاسپورٹ منسوح کردیا گیا مگر میں زرداری اور شریفوں کی طرح ملک سے نہیں بھاگا

وفاقی حکومت کے احکامات پر ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے شاہ محمود قریشی سمیت کئی سابق وفاقی وزراء کے سفارتی پاسپورٹس منسوخ کردیئے ہیں ۔

حکومت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر برائے منصوبہ و ترقی اسد عمر، سابق  وزیر دفاع پرویز خٹک  اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے پاسپورٹس منسوح کیے ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل آصف زرداری کی دماغی صحت کی خرابی سے لاعلم نکلے

حکومتی احکامات پر ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے تحریک انصاف کے دس سیاسی رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ اور غیر فعال کردئیے ۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج میری شہریت پاسپورٹ منسوخ کردیا گیا تاہم میں آصف زرداری اور نواز شریف کی طرح ملک سے بھاگا نہیں ہوں۔

ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن  کی جانب سے عوامی مسلم  لین کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید  کا سفارتی پاسپورٹ بھی منسوخ کیا گیا ہے ۔

حکومت کی جانب سے اسد عمر، پرویز خٹک، علی امین گنڈاپور، علی محمد خان، فرخ حبیب، زرتاج گل اعظم خان سواتی کے پاس موجود سفارتی پاسپورٹس غیر فعل کیے گئے ۔

احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تحریک انصاف عون عباسی سمیت کے 10 رہنماؤں کے سفارتی پاسپورٹس غیر فعال کردیئے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

سابق آئی جی پولیس میجر ریٹائرڈ ضیاءالحسن کا بیٹا کورکمانڈر ہاؤس پر حملے کے الزام میں گرفتار

ڈپلومیٹ پاسپورٹ کی منسوخی کے حوالے سے شیخ رشید نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اللہ کےفضل سے دعاؤں سے کرپشن سے پاک16مرتبہ وفاقی وزیررہاہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی خدمت کی، اقوام متحدہ میں خطاب کیا مگر آصف علی  زرداری اور نواز شریف کی طرح ملک سے نہیں بھاگا  ہوں۔

شیخ رشید نے پاسپورٹ کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج میری شہریت منسوخ کردی گئی۔ جب تک گرفتار نہیں ہوتا قوم میرے ٹوئٹر کو فالوکرے۔

متعلقہ تحاریر