شہریار آفریدی اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

سابق وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، راولپنڈی پولیس نے ایم پی او تھری کے تحت انہیں حراست میں لیکر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار خان آفریدی کو 3 ایم پی او کے تحت رہائی کے فوراً بعد پیر کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی  کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر  دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کا خواتین کارکنان کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل نہ کرنے پر شدید اعتراضات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماسابق وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد منگل کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیر کو حراست کی مدت پوری ہونے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ جیل سے باہر آتے ہی راولپنڈی پولیس نے انہیں  حراست میں  لے لیا ۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر نے تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو مزید 15 دن کی نظربندی  کرنے کا حکم جاری کیا ۔

یاد رہے کہ شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو 16 مئی کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم عدالتی حکم پر ان کی اہلیہ کو جیل سے رہا کردیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

نجم ثاقب کی آڈیو لیک کمیٹی کے خلاف درخواست؛ والد کے خلاف کارروائی روکنے کا مطالبہ

اس سے قبل تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سینیٹر اعجاز چوہدری کو رہائی کے فوراً بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔

انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر رہا کیا گیا، جس نے مینٹیننس آف پبلک آرڈیننس (MPO) کے سیکشن 3 کے تحت ان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں ہنگایہ آرائی اور بلوے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر