بلوچستان کے منصوبے: وزیراعظم نے بی اے پی کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے لیے فوری طور پر 34 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے لیے فوری طور پر 34 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ حکم وزیراعظم سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جاری کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بی اے پی مرکز میں ایک مضبوط اتحادی پارٹنر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

قبل ازیں وزیراعظم نے صوبے کو درپیش ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کے حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے تحفظات دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی۔

یہ بھی پڑھیے 

پیپلز پارٹی اور اے این پی کا گورنر کے پی حاجی غلام علی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

سابق چیئرمین ایف بی آر نے اسحاق ڈار کو شریف برادران کا منشی قرار دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے آج چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی۔

کمیٹی چیئرمین سینیٹ سنجرانی، خالد حسین مگسی، مولانا عبدالغفور حیدری، آغا حسن بلوچ، اسحاق ڈار، احسن اقبال، ڈاکٹر مصدق ملک، اعظم نذیر تارڑ اور منظور کاکڑ پر مشتمل ہے۔

وزیراعظم نے کمیٹی کو تفصیلی مشاورت کرنے اور ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا ٹاسک دیا۔

کمیٹی اپنا پہلا اجلاس پیر کے روز منعقد کرے گی اور اپنی سفارشات پیش کرے گی جن کو مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے اقدام کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی بجٹ کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔ اجلاس میں بی اے پی نے بجٹ اجلاس میں حصہ لینے اور حکومت کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ تحاریر