نواز شریف کا سمندر پار لیگی کارکنوں کو آئندہ الیکشن کیلئے تیاریاں شروع کرنے کا حکم

لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے مسلم لیگ ن فرانس چیپٹر کے وفد نے ملاقات کی،اس موقع پر لیگی قائد نے بیرون ملک مقیم پارٹی کارکنوں کو اگلے عام انتخابات کے لیے تیاریوں کی ہدایت جاری کی

پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایل ایم این)کے قائد ،سابق وزیراعظم نواز شریف نے  سمندر پار پارٹی کارکنوں کو آئندہ الیکشن کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ۔

پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایل ایم این)کے قائد میاں نواز شریف نے بیرون ملک پارٹی کارکنوں کو عام انتخابات کے لیے تیاریوں کا حکم دے دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے اتحادی جماعت نون لیگ کو آنکھیں دکھانا شروع کردی

لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے مسلم لیگ ن فرانس چیپٹر کے وفد نے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں۔

مسلم لیگ نون کے قائد نے کہا کہ  پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ملک میں جمہوریت کے لیے بے تحاشا قربانیاں دیں،کارکنان ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سمندر پار مسلم لیگ نون کے کارکنوں کو ملک کا اثاثہ  قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے عام  انتخابات کی تیاریاں شروع  کریں۔

لیگی قائد نواز شریف نے فرانس چیپٹر  کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ سمندر پار کارکنان نے جبر کے دور کا بڑی استقامت کے ساتھ سامنا کیا۔ اپ ہمارا اثاثہ ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

بلاول بھٹو زرداری کا میئر کراچی کی طرح پورے ملک سے الیکشن جیتنے کے عزم کا اظہار

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کرنے والے وفد کے ایک رہنما نے دعویٰ کای ہے کہ نواز شریف جلد فرانس کا دورہ کریں گے ۔

متعلقہ تحاریر