پیپلز پارٹی کی 15 سالہ حکومت کا کارنامہ؛ کراچی دنیا کا 5واں بدترین شہر بن گیا

بین الاقوامی جریدے بلوم برگ پاکستان کے معاشی حب کراچی کو دنیا کا پانچواں بدترین شہر قرار دیا ہے ، وجوہات میں بے قابو جرائم، ٹرانسپورٹ، تعلیم اور صحت کا بدترین نظام اور تباہ حال انفراسٹرکچر شامل ہیں

پاکستان کا معاشی کراچی رہائش کے اعتبار سے دنیا کا پانچواں بدترین شہر بن گیا جبکہ شہر قائد سے زیادہ بدترین شہروں میں نائیجیریا کا لاگوس، لیبیا کا طرابلس، شام کا دمشق اور الجزائر شامل ہیں۔

بین الاقوامی جریدے بلوم برگ کے مطابق رہائش کے اعتبار سے دنیا کا بہترین شہر ویاناجبکہ دوسرے نمبر پر کوپن ہیگن ،تیسرے پر میلبورن ،چوتھے پر سڈنی جبکہ پانچویں پر وینکور  ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

شہر قائد کی ایک اور فیملی آن لائن فراڈ کا شکار بن کر بڑی رقم سے محروم ہوگئی

بین الاقوامی جریدے بلوم برگ پاکستان کے معاشی حب کراچی کو دنیا کا پانچواں بدترین شہر قرار دیا ہے ، جہاں امن و امان کی صورتحال حال ناگفتہ جبکہ ٹریفک سمیت دیگر سہولیات نا پید ہیں۔

بلوم برگ کی درجہ بندی کے مطابق آسٹریا کا ویانا، ڈنمارک کا کوپن ہیگن ، آسٹریلیا کا میلبورن اور سڈنی  جبکہ کینیڈا کا وینکور  دنیا کے پہلے پانچ رہائشی شہر ہیں جبکہ کراچی پانچواں بدترین شہر رہا ۔

عالمی جریدے کی 2023 کی جاری کردہ فہرست میں دنیا کے ساتویں بڑے شہر کراچی کو پانچواں بدترین شہر قرار دیا جارہا ہے جہاں ٹریفک کے بدترین نظام سمیت بنیادی سہولیات میسر نہیں ۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ چھٹے ،کینیڈا کے کیلگری کو  ساتویں ، سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کو آٹھویں ،کینیڈین سٹی ٹورنٹو کو نویں جبکہ جاپان کا اوساکا اور نیوزی لینڈ کا آکلینڈ دسویں نمبر پر ہے ۔

پاکستان کی معاشی حب کورہائشی اعتبار سے دنیا کا پانچواں بدترین شہر قرار دیدیا۔ وجوہات میں بے قابو جرائم، ٹرانسپورٹ،تعلیم اور صحت کا بدترین نظام اور تباہ حال انفراسٹرکچر شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ پولیس کو ٹیکنیکل وسائل کا استعمال کرکے ملزمان کو سزائیں دلوانے کی ہدایات

عالمی جریدے بلوم برگ نے گندگی کے ڈھیر شہر کراچی کو دنیا کے ناقابل رہائش 10بدترین شہروں کی فہرست میں شامل کر لیا۔ 173  بڑے شہروں کی لسٹ میں کراچی کانمبر 169 ہے ۔

 عالمی  جریدے بلوم برگ کے مطابق کیف ، ہرارے ، ڈھاکہ، پورٹ مورسبی  ،کراچی  لاگوس ، الجزائر ، طرابلس  اور شام  رہائش کے اعتبار سے دنیا کے 10 بدترین ممالک میں شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر