سندھ پولیس کو ٹیکنیکل وسائل کا استعمال کرکے ملزمان کو سزائیں دلوانے کی ہدایات

ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ نے ضلع میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اندراج سے لیکر تحقیقات تک باریک بینی سے اپنا تجربہ اور ٹیکنیکل وسائل استعمال کیے جائیں

ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ کیپٹن صدام حسین کی زیرصدارت میں  شہر میں امن و امان  اور جرائم پر قابو پانے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ پولیس افسران شریک ہوئے ۔

قمبر پولیس  کے اجلاس میں پولیس کی کارکردگی، امن و امان  کی صورتحال اور کرائم کے اعداد و شمار  گفتگو کی گئی ۔ ایس ایس پی قمبر نے  پولیس کی کارگردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا ۔

یہ بھی پڑھیے

رضوان گوپانگ کے قاتلوں کی پشت پناہی پر قمبر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 

ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ نے مجموعی طور پر پولیس کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی اور پولیس افسران کو شاباشی بھی پیش کی ہے ۔

ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ بہترین پرفارمنس دکھانے والے افسران کو داد تحسین پیش کیا جبکہ ناقص کارگردگی والے پولیس افسران و اہلکاروں کی سخت سرزنش کرتے ہوئے وارننگ دی ۔

ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ نے کہا کہ اچھی کارکردگی کے حامل افسران کی حوصلہ افزائی جبکہ ناقص کارکردگی والے افسران کے ساتھ محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ کیس کے اندراج سے لے کرکیس کی تفتیش کے دوران اپنا تجربہ اور ٹیکنیکل وسائل استعمال کریں اور ملزمان کو عدالتوں سے سزا دلوائیں۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ ہائی کورٹ کا ایڈز میں مبتلا خواجہ سراہوں کے فوری علاج معالجے کا حکم

انہوں نے شہر میں جرائم کی روک  تھام کے  بھی ہدایات جاری کی ۔ ایس ایس پی قمبر نے تمام تھانوں کو اپنی حدود میں گشت کو بڑھانے اور اسنیپ چیکنگ کرنے کی ہدایات بھی دی ۔

ایس ایس پی قمبر نے کہا ہے کہ امن و امان میں خلل پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوری کارروائیاں کی جائیں۔

متعلقہ تحاریر