ای سی پی نے وفاقی سطح پر تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی
الیکشن کمیشن نے نگراں حکومت کے قیام تک عمل روک دیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی سطح پر تمام تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے ، ای سی پی نے اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکرٹری کو خط لکھ دیا ہے
الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پابندی قومی اسمبلی (این اے) اور وفاقی کابینہ کی تحلیل کی روشنی میں لگائی گئی۔
خط میں کہا گیا کہ نگراں سیٹ اپ کی تشکیل تک ہر قسم کی تقرریاں اور تبادلے معطل کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیے
لینڈ فراڈ کیس: اے سی ای نے عظمیٰ خان اور ان کے شوہر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے علم میں آیا ہے کہ وزارتوں اور ڈویژنوں میں تقرریوں اور تبادلوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
کمیشن نے نگران حکومت کے قیام تک ایسی کسی کارروائی سے روک دیا۔
ای سی پی نے خط میں مزید کہا ہے کہ نگران حکومت کے قیام کے بعد تقرریاں اور تبادلے قانون کے مطابق کیے جاسکتے ہیں۔