پی ڈی ایم کے سربراہ کی جماعت سے پی ڈی ایم مخالف بیانات
مولانا شیرانی نے اپنی ہی پارٹی کے سربراہ کو 'منتخب' قرار دیا تھا۔
پاکستان میں حزب مخالف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے خود اپنی جماعت کے سربراہ کے مخالف بیان دے کر حکومت کا کام آسان کر دیا ہے۔ اُنہوں نے پی ڈی ایم اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر ’منتخب‘ ہونے کا الزام لگادیا ہے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان متعدد بار وزیر اعظم عمران خان کو ‘کٹھ پتلی’ اور اسٹیبلشمنٹ کا ‘منتخب’ قرار دیتے رہے ہیں۔
تاہم حکومت سے زبردستی استعفے لینے کا راستہ جے یو آئی (ف) اور مسلم لیگ (ن) سمیت 3 بڑی جماعتوں اختیار کیا ہے وہ پی ڈی ایم کے سربراہ کی جماعت کے اندر سے آواز اٹھنے کے بعد مشکل نظر آرہا ہے۔
پی ڈی ایم پہلے ہی قومی اسمبلی سے بڑے پیمانے پر مستعفی ہونے پر تقسیم نظر آرہی ہے۔ اپوزیشن اتحاد کے حکومت کو اقتدار سے ہٹانے جیسے مقاصد میں شامل دونوں جماعتوں کے سینئر رہنما سوال کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت اور پی ڈی ایم کے درمیان اعصاب کی جنگ
کیا مولانا شیرانی پہلے رہنما ہیں جنہوں نے پی ڈی ایم پر اعتراض کیا؟
قابل ذکر بات یہ ہے کہ مولانا شیرانی جے یو آئی (ف) کے پہلے ممبر نہیں ہیں جنہوں نے پی ڈی ایم کے مقاصد پر سوالات اٹھائے تھے۔ اس سے قبل جے یو آئی (ف) کے ترجمان حافظ حسین احمد نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کی متنازعہ تقریر پر تنقید کی تھی۔
مولانا شیرانی نے اپنی ہی پارٹی کے سربراہ کو ‘منتخب’ قرار دیا تھا۔ پارٹی سربراہ کی مولانا شیرانی کی تقدیر کے فیصلے کےلئے 24 دسمبر کو ملاقات ہوگی۔
اس صورتحال نے حکومت کی پوزیشن مستحکم کردی ہے۔ اب مولانا فضل الرحمن کےلئے اپنی جماعت کے اندر بغاوت کا مقابلہ کرنا ایک مشکل کام بن گیا ہے۔ کیونکہ پی ڈی ایم کی قیادت کرنے کےلئے آئندہ دنوں میں ان کا نمایاں کردار ہے۔
قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں کہ اگر پی ڈی ایم میں بڑی سیاسی جماعتوں کے اندر اختلاف رائے جاری رہا تو یہ پی ٹی آئی کو حکومت چھوڑنے کےلئے دی جانے والی 31 جنوری کی آخری تاریخ سے پہلے ہی کمزور ہوسکتی ہے۔ جس کے بعد اس کے فیصلہ کن لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرنا ہے۔
اس سے قبل پنجاب سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی جلیل شرق پوری اور عبدالقادر بلوچ سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے بھی نواز شریف کے پاک فوج سے متعلق بیان پر سوال اٹھایا تھا۔
یہ بھی پڑھیے