مشہور شخصیات کا لاہور قلعے کا دورہ

والڈ سٹی یا اندرون لاہور کے دورے کا مقصد سیاحت کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ہمراہ پاکستان کی کئی مشہور شخصیات اور فنکاروں نے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں لاہور قلعے کا دورہ کیا ہے۔ دورے کا مقصد پنجاب خصوصاً پاکستانی سیاحت کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ہمراہ پاکستانی شوبز کی مشہور شخصیات نے لاہور میں ‘سٹی ٹو لو’ منایا اور اتوار کے روز شاہی قلعے کا دورہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے مہمانوں کو مدعو کیا تھا۔ جبکہ مہمانوں میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، عائشہ علی بھٹہ، عمیر رانا، علی ظفر، شان شاہد، علینہ رضا، یوسف صلاح الدین، سانوال عیسیٰ خیلوی، گلالئی خان، سونیا اظہر، آمنہ راجہ اور عائشہ جہانزیب شامل تھیں۔

مہمانوں نے شاہی حمام، سبیل ولی گلی، گلی سرجن سنگھ، مسجد وزیر خان، کشمیری بازار اور لاہور قلعہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی فنکاروں کے ساتھ موجود تھی جنہوں نے فواد چوہدری اور فنکاروں کے ساتھ خوب سیلفیاں بنائیں۔

انہوں نے ڈھول اور دھمال، گڑوی، گھڑا، بانسری اور ہارمونیئم سمیت دلچسپ ثقافتی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ مقامی کھانوں اور ناشتے کا لطف اٹھایا۔

مہمانوں نے دیگر یادگاروں سمیت لاہور قلعے میں حال ہی میں بحال ہونے والے مکتبے کا بھی دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ہر احتجاج پر واویلا کرنے والا میڈیا اپنے ملازمین کے احتجاج پر کیوں خاموش؟

پنجابی اور اردو فلموں کے مشہور اداکار شان شاہد اور گلو کار علی ظفر ڈھول کی تھاپ جھومتے رہے۔ اس موقع پر فواد چوہدری بھی ڈھول کی تھاپ سے محظوظ ہوتے رہے۔

ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فود چوہدری کا اتوار کے روز محبتوں کے شہر لاہور کے دورے مقصد پاکستان میں سیاحتی صنعت کو فروغ دینا اور بین الاقوامی سیاحوں کو باور کرانا ہے کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے ایک محفوظ ملک ہے۔

متعلقہ تحاریر