حماد اظہر کا جواب شاہ زیب خانزادہ لاجواب ہوگئے

صارفین نے شاہ زیب خانزادہ کی غلط اعداد وشمار اور گمرہ کن خبر پیش کرنے کےباوجود وزیربرائے توانائی  کے پرسکون انداز میں جواب دینے کی تعریف کی

نجی ٹی وی کے پروگرام کے میزبان شاہ زیب خانزادہ اور وزیرتوانائی حماد اظہر کے درمیان سوال و جواب کے دوران ہونے والی گرما گرم بحث پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر صارفین تقسیم دیکھائی دے رہے ہیں، بعض صارفین نے شاہ زیب خانزادہ کی جانب سےغلط اعداد وشمار اور گمرہ کن خبر پیش کرنے کےباوجود وزیربرائے توانائی  کے پرسکون انداز میں جواب دینے کی تعریف کی تو بعض نےپروگرام کے میزبان کے اپنے مؤقف پر قائم رہنے کو سراہا۔

معاملہ اس وقت شروع ہوا جب نجی ٹی وی چینل جیو کے پروگرام آج رات شاہ  زیب خانزادہ کے ساتھ  میں میزبان شاہ زیب خانزادہ نے  وزیربرائے توانائی حماد اظہر کو نیپرا کی طرف سے شعبہ توانائی کو درپیش مسائل اور آنے والے گیس کے بحران پر سامنے آنے والی حالیہ رپورٹ پر حکومتی مؤقف جاننے کےلئے مدعو کیا تاہم حماد اظہر نے شاہ زیب خانزادہ کی جانب سے غلط اعدادو شمار  پیش کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا  جس کے جواب میں شاہ زیب خانزادہ نے  صحافتی ذمہ داریوں کو  نظر انداز کرتےہوئے اپنے سوال کی تصحیح کرنے کے برعکس  اپنے مؤقف پر قائم رہے  ،پروگرام نشر ہونے سے پہلے ہی دونوں کے درمیان لفظی جھڑپ بھی ہوچکی تھی ۔

ٰیہ بھی پڑھیے

حامد میر مستعفی ہوئے یا نکالا گیا؟ جیو مسلسل خاموش

جیو نیوز کی جانب سے فیک نیوز پھیلانے کی ایک اور مثال سامنے آگئی

شا ہ زیب خانزادہ نے گذشتہ جمعہ کو اپنے شو میں نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 21-2020 کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا تھا اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی خریداری میں حکومت کی جانب سے کی گئی تاخیر پر سوال اٹھایا تھا جس پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے شاہ زیب خانزادہ کو ٹوئٹر پر جواب دیا تھا کہ معلومات کی کمی کی وجہ سے شو میں غلط رپورٹنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

حماد اظہر کی جانب سے جیو اور ان کےپرورگرام کے میزبان کی گمراہ کن رپورٹنگ پر تنقید کے بعد جنگ اور جیو گروپ کے انگریزی اخبار ‘دی نیوز’ نے وزیر کی تردید کے بارے میں ایک خبر شائع کی تھی جس کا عنوان تھا کہ محترم وزیر صاحب! جیو نیوز کی نہیں بلکہ نیپرا کی رپورٹ میں سوالات اٹھائے گئے ہیں۔حماد اظہر نے اس خبر پر کہا تھا کہ ‘شاہ زیب خانزادہ، یہ نیپرا کی رپورٹ نہیں ہے جو سوالات اٹھاتی ہے بلکہ توانائی کے شعبے کے بارے میں آپ کی سمجھ ہے، آج رات اپنے شو میں حقائق کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں اور یکطرفہ خبروں کو چھاپنے کے لیے اپنے گروپ کے اخبار کا استعمال بند کریں’۔

شاہ زیب خانزادہ اپنے لگائے گئے الزامات پر قائم تھے جبکہ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ گمراہ کن خبریں پھیلارہے ہیں آپ کو ڈیٹا دیکھنا چاہئے لیکن میزبان کا رویہ مضخکہ خیز  اور طنزیہ تھا جس  پر سوشل میڈیا صارفین نے  تنقید کی ۔

ایک صارف نے لکھا کہ وہ شاہ زیب خانزادہ کا بطور میزبان احترام کرتے ہیں جبکہ وفاقی وزیر نے بھی اپنے مؤقف کو بہترین انداز میں پیش کیا، تاہم ساتھ ساتھ انہوں نے میزبان کے مؤقف کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاہ زیب خانزادہ کو بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی غلطی کو قبول کرنا چاہیے تھا کیونکہ ہم سب غلط ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر