مہنگائی کا جن بے قابو، پی ڈی ایم اجلاس ویڈیو لنک کی بوتل میں بند
مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اجلاس میں مہنگائی اور 10 نومبر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ کے حوالے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
ملک میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
مہنگائی کے خلاف ہونے والا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گیں۔ جبکہ ہنگامی اجلاس میں پی ٹی ایم کی دیگر جماعتوں کے قائدین بھی ویڈیو لنک کےذریعے شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت سے علیحدگی، ایم کیو ایم پاکستان میں پریشر گروپ قائم
صفورا گوٹھ کا نجی اسکول، خواتین اساتذہ کے واش روم سے خفیہ کیمرے برآمد
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والا اجلاس آج سہ پہر ساڑھے تین بجے ہو گا۔ اجلاس میں مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور 10 نومبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 10 نومبر کو مشترکہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین، ای ووٹنگ اور بیرون ممالک میں موجود پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق سمیت 18 بل پیش کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سردار اختر مینگل ، آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور محمود خان اچکزئی سمیت شاہد خاقان عباسی اور مولانا اویس نورانی بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔









