کیا پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں شامل ہونے جارہی ہے؟

پی پی پی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔

ملکی سیاست میں ایک مرتبہ پھر بڑی ہلچل ہونے جارہی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کرنے والے وفد میں بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ یوسف رضا گیلانی اور قمر زمان کائرہ بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کرپشن چھپانے کے بجائے مافیا کو نوازنابند کرے، بلاول

اسلام آباد میں ایمرجنسی سروسز کے لیے 911 نمبر فعال

پاکستان پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم سے راہیں رواں برس جولائی میں جدا ہوئیں تھی جب پیپلز پارٹی نے سینیٹ قائد حزب اختلاف بلوچستان عوامی پارٹی کے تعاون نے یوسف رضا گیلانی کو منتخب کرا لیا تھا۔

گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ظالم حکمرانوں سے جان چھڑانے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنی ہو گی اور آپسی اختلافات ختم کرنے ہوں گے۔

جولائی کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان سے نہ ملاقات کی تھی اور نہ ہی کوئی رابطہ کیا تھا تاہم آج بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ سربراہ جے یو آئی (ف) سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بزرگ سیاست دان ہیں ہمارا تین نسلوں سے آپ سے رشتہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمان کے ذریعے ہی حکومت کی پالیسیز کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری اور سربراہ پی ڈی ایم کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور احتساب قوانین پر پارلیمان میں مشترکہ لائحہ عمل ہماری کامیابی کا سبب بن سکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر