سربیا میں پاکستانی سفارتخانہ بغاوت پر اترآیا؟
سفارتخانے کے ٹوئٹر ہینڈل نے 3 ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر وزیراعظم کے خلاف طنزیہ نغمہ” آپ نے گھبرانہ نہیں “ شیئر کردیا
کیاسربیا میں پاکستانی سفارتخانہ بغاوت پر اترآیا؟
پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نے آسمان کو چھوتی مہنگائی اور 3 ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف اعلان بغاوت کرتے ہوئے طنزیہ نغمہ” آپ نے گھبرانہ نہیں “ شیئر کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
مہنگائی، تجارتی خسارہ اور ڈالر کی اونچی اڑان اسٹاک مارکیٹ کو لے بیٹھی
منی بجٹ تیار ہے حکومت کے گرین سگنل پر پیش کردیں گے، چیئرمین ایف بی آر
With inflation breaking all previous records, how long do you expect @ImranKhanPTI that we goverment official will remain silent & keep working for you without been paid for past 3 months & our children been forced out of school due to non payment of fees
Is this #NayaPakistan ? pic.twitter.com/PwtZNV84tv— Pakistan Embassy Serbia (@PakinSerbia) December 3, 2021
سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری بیان میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ عمران خان صاحب ایسے میں جب مہنگائی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، آپ کیا توقع کرتے ہیں کہ ہم سرکاری ملازمین کب تک خاموشی سے آپ کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ایسے میں جب کہ ہمیں 3 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی اور ہمارے بچوں کو فیسوں کی عدم ادائیگی پر اسکولوں سے نکالا جارہا ہے۔کیا یہ ہے نیا پاکستان؟
ٹوئٹ کرنے والے نے وزیراعظم سے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔
I am sorry @ImranKhanPTI, am not left with another option.
— Pakistan Embassy Serbia (@PakinSerbia) December 3, 2021
دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ہیکرز نے پاکستانی سفارتخانے کا ٹوئٹر ہینڈل ہیک کرکے یہ بیان ٹوئٹ کیا ہے۔ دفترخارجہ کے اس دعوے میں کچھ سچائی بھی نظر آتی ہے کیونکہ بھارتی ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد نے ٹوئٹر پر ٹرولنگ شروع کردی۔