منی بجٹ کی منظوری کا مرحلہ ، اتحادی حکومت کی حمایت میں سامنے آگئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم (پاکستان) نے منی بجٹ کےمعاملے حکومت کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔

حکومت کو قومی اسمبلی سے منی بجٹ پاس کروانے کا مرحلہ درپیش ہے جس کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس جاری ہیں۔ حکومت کو موجودہ سیشن میں منی بجٹ کو پاس کروانا ہے جسے کے لیے بین الاقوامی مالیت ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

تاہم حکومت ملکی اخراجات کو چلانے کے لیے منی بجٹ کو پاس کروانا حکومت کے لیے لازم ہے۔ حکومت سمجھتی ہےکہ منی بجٹ پاس کروانے سےمہنگائی کا ایک نہ رکنے کا والا طوفان آئے مگر آئی ایم ایف سے قرض کی قسط ریلیز کروانے کے لیے حکومت کو منی بجٹ منظور کرانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کی تمام تاجر تنظیموں نے سندھ لوکل باڈیز بل مسترد کردیا

آئی جی خیبر پختون خوا کا حکومت سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

وزیراعظم عمران خان نے منی بجٹ کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے کابینہ کی آج ایمرجنسی میٹنگ کال کرلی ہے دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اتحادی جماعتوں نے منی بجٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ آج وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سیپلیمنٹری بل کو حتمی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں حکومت کی دو بڑی اتحادی جماعتوں ق لیگ اور ایم کیو ایم نے منی بجٹ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ یعنی حکومت منی بجٹ بھی اپنی اتحادی کی حمایت سے بھی پاس کروالے لے گی ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے بہت زور لگایا کہ کسی طرح سے ق لیگ اور ایم کیو ایم کو رام کرلے ، مگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہی ہے،تاہم ن لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہےکہ وہ منی بجٹ کی آخری وقت تک بھرپور مخالفت کریں گی۔

مسلم لیگ (ق) کا منی بجٹ پر موقف

مسلم لیگ (ق) کے رہنما میاں عمران مسعود کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں اس لیے قانون سازی کے ہر عمل میں ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی حکومت کے اتحادی ہیں اس لیے ہمارا منی بجٹ کے حوالے موقف بھی اصولی ہے۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں ہمیں منی بجٹ کے مندرجات سے آگاہ کردیا جائے۔

ایم کیو ایم کا موقف

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم پاکستان ) نے حکومت کو منی بجٹ پر اپنی غیرمشروط حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے اتحادیوں سے رابطوں میں ایم کیو ایم (پاکستان) نے یقین دہانی کرادی ہے، پارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بطور اتحادی ان کی جماعت حکومت کی منی بجٹ میں حمایت کرے گی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے دونوں جماعتوں کو ایسی کیا یقین دہانی کرادی ہے کہ اب انہیں عوام کا دکھ درد بھول گیا ہے۔ پہلے یہ لوگ کہہ رہے تھے اگر منی بجٹ کی منظوری میں حصہ دار بنے تو عوامی حمایت سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ ق لیگ اور ایم کیو ایم کے رہنما اپنی تقریروں میں کہہ رہے تھے کہ ہم ایسی کسی بل کی حمایت نہیں کریں گے جس سے عوام کی زندگی پر بوجھ پڑے ، اگر یہ بیانات صرف سیاست تک محدود تھےتو پھر عوام کا اللہ ہی حافظ ہے ۔ کیونکہ 350 ارب کے نئے ٹیکسز عوام کی جھکی ہوئی کمر کو اب مزید جھکائیں گے نہیں بلکہ توڑ دیں گے۔

متعلقہ تحاریر