رانا شمیم توہین عدالت کیس، انصار عباسی کی پیراگراف حذف کرنے کی درخواست دائر

پاکستان کے معروف صحافی انصار عباسی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت رانا محمد شمیم توہین عدالت کیس کی گذشتہ سماعت کے حکم نامے میں ترمیم کی درخواست دائر کردی ہے۔

صحافی انصار عباسی کی جانب سے دائر کی گئی متفرق درخواست میں ایک پیراگراف حذف کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نادیہ جمیل نے معاشرے کے دوغلے پن کو بےنقاب کردیا

بادی النظر میں تمام ملزمان توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، اسلام آباد ہائی کورٹ

انصار عباسی کا اپنی متفرق درخواست میں کہنا ہے کہ "حکم نامے کے مطابق کمرہ عدالت میں ہم سے سوال پوچھا گیا تھا کہ کیا عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کیلئے غلط بیان حلفی رپورٹ کرینگے۔

"حکم نامے کے مطابق میں نے کہا کہ مفاد عامہ میں اسے رپورٹ کروں گا، یہ پیراگراف کلرکی غلطی یا میری ناقص کمیونیکیشن کا نتیجہ ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے صحافی انصار عباسی کا کہنا ہے کہ ” کبھی نہیں کہا کہ زیرالتوا کیس پر اثر انداز ہونے والا غلط بیان حلفی بھی رپورٹ کروں گا، ناقص کمیونیکشن یا کلرک کی غلطی سے یہ پیراگراف حکمنامے میں شامل ہوا۔”

متعلقہ تحاریر