پارلیمان میں فساد سے سیاستدانوں کا وقار کم ہوتا ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے نئے سال کا پیغام دیا کہ حکومت اور اپوزیشن تلخیاں کم کرے اور ملکی معاملات کیلیے گفتگو کرے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نئے سال کے موقع پر ٹویٹ کرتے ہوئے مثبت پیغام دیا اور کہا کہ ہمیں تلخیاں کم کرنے اور بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عظیم ملک ہے، پارلیمان میں فساد عام آدمی کی نظر میں سیاستدانوں کا وقار کم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نیا سال:ماہرہ خان نے نوعمری کی ویڈیوز شیئر کردی

نیشنل سیونگ سینٹر کا نئے سال پر صارفین کو نیا تحفہ دینے کا اعلان

یہ بات فواد چوہدری نے خاص طور پر چند دن قبل منی بجٹ کے دوران پارلیمنٹ میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے تناظر میں کہی جس میں حکومتی رکن غزالہ سیفی کی انگلی ٹوٹ گئی تھی۔

اپوزیشن اور حکومت دونوں کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے، مسائل کو حل کرنے کے لیے مل بیٹھ کر کام کرنا چاہیے، ایسا انداز ضرور اپنانا چاہیے کہ لگے کہ ہاں یہ پارلیمینٹیرینز ہیں، ایسا نہ لگے کہ غنڈے بدمعاش ایوانوں میں پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر