میرے فوج کے ساتھ تعلقات مثالی ہیں ، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات میں شکست سے پی ٹی آئی کی  ساکھ کو نقصان پہنچا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے میرے فوج کے ساتھ تعلقات مثالی ہیں، اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔

دنیا نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف خاور گھمن کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری حکومت کے لیے آئندہ 3 ماہ بہت اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ آئندہ تین مہینوں میں ہمیں مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سلمان اکرم راجہ نے ججز کی تقرری میں سنیارٹی کے اصول کو بکواس قرار دیدیا

بلدیاتی حکام اپنے اختیارات سے نا واقف، ذمہ داریاں ایک دوسرے کے سر ڈالنے لگے

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی ناکامی احتساب کا نہ ہونا ہے، تمام شواہد کے باوجود لوگ بچ کر نکل جاتے ہیں،

وزیراعظم کا کہنا تھا میں اپنی حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہوں، خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان ہوا۔ شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے ثبوت موجود ہیں، کون کہہ سکتا ہے کہ شہباز شریف نے کرپشن نہیں کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہوں۔ ملک میں قدرتی حسن کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ آزاد کشمیر میں قدرتی حسن کو ترقی دینے کے بہت سے مواقع موجود ہیں ، آزاد کشمیر میں غیر قانونی تعیرات روکنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ تحاریر