شہباز شریف کابینہ نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا، تعداد 55 ہوگئی

نوٹی فیکیشن کے مطابق شاہ اویس نورانی، ڈاکٹر جہانزیب خان اور ظفرالدین محمود ، وزیراعظم کے نئے معاونین خصوصی ہوں گے۔

شہباز شریف کابینہ نے عمران خان کابینہ کو پیچھے چھوڑ دیا، 3 نئے معاونین خصوصی کی تعیناتی سے کابینہ کے اراکین کی تعداد 55 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ ارکان کی تعداد میں سابق وزیراعظم عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مزید تین معاونین خصوصی مقرر کر دیے، کابینہ کے ارکان کی تعداد 55 ہو گئی۔عمران خان کی کابینہ کی تعداد 52 تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ویڈیو اسکینڈل کا معاملہ، طیبہ گل نے سابق چیئرمین نیب کے خلاف شکایت کردی

سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کا گلگت بلتستان کو عارضی صوبہ بنانے کامشورہ

وفاقی کابینہ میں توسیع کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق شاہ اویس نورانی، ڈاکٹر جہانزیب خان اور ظفرالدین محمود ، وزیراعظم شہباز شریف کے نئے معاونین خصوصی ہوں گے۔

نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تینوں معاونین خصوصی کا درجہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 8 جون کو بھی وزیراعظم شہباز شریف نے جنید انوار چودھری، سینیٹر حافظ عبدالکریم، شیخ فیاض الدین اور رومینہ خورشید کو اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا ۔

اخباری اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے تین نئے معاونین خصوصی تعینات کر دیے ہیں۔ وزیراعظم نے اویس نورانی، محمد جہانزیب خان اور ظفرالدین محمود کو معاونین خصوصی مقرر کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی کابینہ میں معاونین خصوصی کی تعداد 11 ہوگئی۔ وزیراعظم کے چار مشیر، 6 وزرائے مملکت اور 34 وفاقی وزراء شامل ہیں۔ اس طرح کابینہ کی تعداد 55 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں معاونین خصوصی، مشیر، وزرائے مملکت اور وفاقی وزراء کی مجموعی تعداد 52 تھی جنہیں موجودہ حکمران جب اپوزیشن میں تھے تو تنقید کا نشانہ بناتے تھے تاہم اب کابینہ میں اضافہ ہو گیا ہے اور تعداد 55 ہو گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر