مریم اورنگزیب پر حکومت کے حامی یوٹیوبر کے سنگین کرپشن کے الزامات
انیق ناجی کے الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے مریم اورنگزیب صاحبہ دوسروں کی کرپشن کو چھوڑیں اور اپنے حمایتی صحافی کے الزامات کا جواب دیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایتی صحافی انیق ناجی نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پر 27 کروڑ روپے رشوت لینے کا سنگین الزام لگا دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے مریم اورنگزیب دوسروں پر کرپشن پر الزامات لگانے کی بجائے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی صفائی دیں ، اور اگر یہ الزامات جھوٹے ہیں تو انیق ناجی پر مقدمہ کریں اور انہیں جھوٹا ثابت کریں۔
انیق ناجی صاحب پاکستان کے معروف صحافی نذیر ناجی کے صاحبزادے ہیں ، جن کا اپنا یوٹیوب چینل ہے انہوں نے اپنے حالیہ ویلاگ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب صاحبہ سے متعلق کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
24ارب کی کرپشن کرنے والے ہم پر مسلط کردیئے گئے، عمران خان
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا استعفیٰ نہ دینے کا اعلان
انیق ناجی کا کہنا ہے کہ گزرے ہوئے کل مریم اورنگزیب صاحبہ پرائم منسٹر ہاؤس گئیں اور وہاں انہوں نے پرنسپل سیکریٹری ٹو پرائم منسٹر ڈاکٹر توقیر شاہ کی خوب بےعزتی کی۔
انیق ناجی صاحب نے کچھ پرانی تاریخ کھنگالتے ہوئے بتایا کہ 2018 میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) میں سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی ہوئی ، ان کا کنٹریکٹ 2022 میں ختم ہورہا ہے۔ سلیم بیگ نے اپنے دور اقتدار میں کتنے لوگوں کے شو بند کروائے ، کتنے لوگوں کی نوکری سے چھٹی کروائی ، کتنے لوگوں پر بطور مہمان ٹی وی شوز پر آنے پر پابندی لگوا دی کیونکہ وہ نیوٹرل تھے۔
یوٹیوبر انیق ناجی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب چیئرمین پیمرا سلیم بیگ صاحب کو ایکسٹنشن چاہیے، اور مریم اورنگزیب ، سلیم بیگ کی خود بہت بڑی وکیل ہیں ۔ کیونکہ سلیم بیگ کو ایکسٹنشن دینی ہے۔ انیق ناجی نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد کی فضاؤں میں 20 کروڑ روپے رشوت کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔
اپنے ویلاگ میں انکشاف کرتے ہوئے انیق ناجی بتایا کہ مریم اورنگزیب جب ن لیگ کی پچھلے حکومت میں انفارمیشن کی وزارت سے منسلک تھیں تب انہوں نے سلیم بیگ کو پریس انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) لگوانے پر 7 کروڑ روپے پکڑے تھے۔ اور اب انہوں نے سلیم بیگ کو ایکسٹنشن دینے کے لیے 20 کروڑ روپے کی دیہاڑی لگائی ہے۔
تاہم اپنی بات کو وزن دار بنانے کے لیے انیق ناجی کا اپنے ویلاگ میں کہنا ہے کہ یہ افواہیں ہیں، نہ تو میں ان کی تصدیق کرسکتا ہوں اور نہ ہی تردید کرسکتا ہوں۔
انیق ناجی کے بقول ڈاکٹر توقیر شاہ ، سلیم بیگ کو ایکسٹینشن دینے کے خلاف ہیں ، جس پر گزرے ہوئے کل مریم اورنگزیب نے پرائم منسٹر ہاؤس میں ان کی خوب بےعزتی کی ہے۔
انیق ناجی کے انکشافات پر ردعمل دیتے ہوئے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انیق ناجی صاحب مسلم لیگ ن کے پروردہ صحافی ہیں ، وہ لندن میں آئے روز میاں نواز شریف سےملاقاتیں کرتے ہیں ، اکثر مہمان خاص ہوتے ہیں ، حالیہ دنوں کے اندر بھی انہوں نے کافی ساری ملاقاتیں کی ہیں میاں صاحب سے ۔ اگر انیق ناجی صاحب مریم اورنگزیب پر الزام لگا رہے ہیں تو یقیناً دال میں کچھ کالا ہے ۔ اور اگر دال میں کچھ کالا نہیں ہے تو مریم اورنگزیب صاحبہ انیق ناجی کو قانون کے کٹہرے میں لائیں اور اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو غلط ثابت کریں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے ہمارا مریم اورنگزیب صاحبہ کو مشورہ ہے کہ وہ فرح گوگی کی کرپشن، اے آر وائی اور پی ٹی وی بڈ کو چھوڑیں اور انیق ناجی کے 27 کروڑ روپے بطور رشوت وصول کرنے کے الزامات کی صفائی دیں۔ ورنہ تو دال میں کچھ کالا نہیں ساری کی ساری دال ہی کالی ہے کا تصور زور پکڑ جائے گا۔